Ticker

6/recent/ticker-posts

مہر ناز کی یوم پیدائش کی دوسری سالگرہ پر رشتہ داروں نے دعاؤں سے نوازا

مہر ناز کی یوم پیدائش کی دوسری سالگرہ پر رشتہ داروں نے دعاؤں سے نوازا


relatives-offered-prayers-on-mehr-nazs-second-birthday

(حاجی پور٢٢ جون، نمائندہ ) موضع بھیرو پور کے مشہور و معروف سابق استاد جناب شہاب الرحمن صدیقی صاحب کی پوتی مہر ناز بنت نیر اعظم نے٢٣ جون ٢٠٢٢ء بروز جمعرات اپنی عمر کے دو سال مکمل کر لیے۔

محض دو سال کی عمر میں ماشاءاللہ اس معصوم سی بچی کو کئ مسنون دعائیں، اردو اور انگریزی کے حروف تہجی کے علاوہ چند الفاظ بھی ذہن نشیں ہیں ۔ ماشاءاللہ مہر ناز بہت ہی زیادہ ذہین، اخلاق مند، خوش مزاج اور چنچل ہے ۔

وہ اپنے گھر کے تمام افراد کی لاڈلی و چہیتی تو ہے ہی ساتھ ساتھ وہ اپنے خوش مزاجی اور چنچل پن کی وجہ کر تمام رشتہ داروں و پڑوسیوں کی بھی چہیتی ہے ۔ آج اس کی دوسری سالگرہ پر دادا دادی، نانا نانی، والدین، ابا اماں، بابا، تاۓ ابو، ماموں ممانی، خالہ خالو، بھائ بہن و تمام رشتہ داروں میں خوشی ہے اور تمام لوگوں نے اس کے بہتر صحت، علم نافع، دینداری اور بہتر مستقبل کی دعائیں دی ہیں ۔

شہاب الرحمن صدیقی نے قارئین سے بھی اپنی پوتی کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی درخواست کی ہے ۔ یہ اطلاع مہر ناز کے بڑے ابو قمر اعظم صدیقی بانی و ایڈمن ایس آر میڈیا نے دی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے