Ticker

6/recent/ticker-posts

15 اگست پر نظم | اگست پر اشعار | یوم آزادی پر شاعری

15 اگست پر نظم | 15 اگست پر اشعار | یوم آزادی پر شاعری

رفعت النساء کنیز

نظم

رفعت النساء کنیز

کتنی عظمت ہے تیری یہ جانتا ہے جہاں

تجھ پہ مٹتے ہیں تجھ میں ہو جائیں گے ہم فنا

کیسی نسلیں کیسی ذاتیں فرق ہوتا ہی نہیں

پل رہا ہے ہر کوئی ہندو ہوکہ مسلماں

نہ کوئی بندش ہے تجھ میں نہ کوئی ہے فاصلے

جو بھی آتا ہے جہاں سے تجھ پہ ہے وہ مہرباں

اے وطن تجھ میں ہر ادا کے پھول ہیں

مہک اٹھا اِسی سے یہ چمن یہ گلستان

کرتے ہیں تیری حفاظت دے کر اپنا لہو

مٹ گئے ہیں تیرے خاطر نہ جانے کتنے جواں

اس قدر بلندی پہ تیرا یہ معیار ہے

تک رہا ہے تجھ کو دور سے وہ آسماں

تیری آزادی کے خاطر لڑ گئے کتنے مجاہد

لٹا دیے اپنا وہ سب کچھ دے گئے اپنی و جاں

تیرے خاطر یکتا کے گن گناتے گیت ہیں

تجھ سے ہی تو بنتا ہے خوبصورت ہر سماں

ائے زمین وطن جو ہیں تیری آغوش میں

ان بہا در سپاہوں کے دے تو ہم کو نشاں

سینچ کر اپنے لہو سے دے بہاریں اس چمن کو

ڈھونڈلائیں ہم کہاں سے ویسے مالی ہے کہاں

تو مادر وطن ہے تیری شان میں ہے سر جھکا

ذکر ہوگا جب تیرا صدا رہیں گے ہم وہاں

٭٭٭

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے