Ticker

6/recent/ticker-posts

امور خارجہ اور حقوق انسانی کےمعروف صحافی ایم۔آئی۔ظاہر

امور خارجہ اور حقوق انسانی کےمعروف صحافی ایم۔آئی۔ظاہر

مظفر نازنیں
بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی محتاجِ تعارف نہیں۔موصوف آسمانِ صحافت کے تیز تاباں ہیں۔ان کی پیدائش 6 جون 1972 کو وطنِ عزیز ہندوستان کی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں ہوئی ۔ان کا پورا نام مشتاق الاسلام، گھر ک نام- تخلص ظاہر اور قلمی نام ایم۔آئی ۔ظاہر ہے۔ ان کے والد حاجی عبداللّہ ظاہر ہیں اور والدہ حجّن طاہرہ فاطمہ تھیں۔آباواجداد کا تعلق اترپردیش کے لکھنؤ، اِٹاوہ، فیروزآباد اور علی گڑھ سے ہے۔ موصوف نے ایم۔اے۔ہندی کے علاوہ ایم۔اے۔صحافت اور ابلاغِ عامہ میں بھی کیا ہے۔ یعنی انہوں نے MJMC ( Master in Journalism and Mass Communication ) کے علاوہ ادیب کامل اور فن ترجمہ نگاری ت میں ڈپلومہ کیا ہے۔

موصوف کثیرالسانی صحافت سے وابستہ ہیں۔ خبر مدیر، نیوز ڈائریکٹر، پروڈیوسر، نیوز ریڈر، نیوز اینکر اور بحیثیت کالم نگارصحافت سے وابستہ ہیں۔اور اسطرح موصوف اردو، ہندی، انگریزی اور راجستھانی ادب اور صحافت سے جڑے ہیں۔

famous-journalist-of-foreign-affairs-and-human-rights-m-i-zahir

موصوف نے مختلف اصنافِ سخن یعنی افسانہ نگاری، مضمون نگاری، خاکہ نگاری اور اسکرپٹ رائٹنگ وغیرہ پر طبع آزمائی کرتے ہیں۔

انہوں نے 12سال کی عمر سے تحریر کا آغاز کیا۔وہ اردو، ہندی، انگریزی اور راجستھانی زبان ادب اور آزدانہ صحافت سے جڑے ہیں۔آپوبرسوں مشہور اردو روزنامہ ”قومی آواز “ کے نامہ نگار رہے۔ ان کی کتابیں زیرِاشاعت ہیں۔ انہیں ادبی اور صحافتی خدمات کے لۓ مختلف قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہی۔جن میں عالمی ادبی فورم فارپیس اینڈ ہیومن رائٹس کی طرف سے بین الاقوامی امن سفیر ایوارڈ، راجستھان ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کیلگری کینیڈا کی طرف سے بین الاقوامی زبان و ادب ایوارڈ، ماکھنلال چترویدی یونیورسٹی آف جرنلزم بھوپال اور ایوارڈ، جلتے دیپ سے راجستھان کا سب سے بڑا مانک النکرن ایوارڈ، جن کلیان سمیتی علی گڑھ نیشنل کوروناکرمویر ایوارڈ، مارواڑ ریاست کی جانب سے وبردرگا داس راٹھور ایوارڈ اور میونسپل کارپوریشن جودھپور ایوارڈ قابلِ ذکر ہیں۔

موصوف نے ساہتیہ اکاڈمی دہلی کی نوجوان ادبی اسکیم کے تحت شرکت کی ہے۔موہن لال سکھاڑیا یونیورسٹی کی دعوت پر صحافت پر ایکسٹنشن‌لکچر، حیات کے بین الاقوامی مشاعرہ میں شرکت اور ایلیٹ پوئی ٹری کلب کی جانب سے قومی ہندی دن ( International Hindi Day ) کے موقع پر منعقد کاویہ سماروہ اور انٹرنيشنل پوئیٹری فیسٹ میں شرکت کی ہے۔انہوں نے تین مرتبہ جشن غالب اور ایک بار جودھپور لٹریچر فیسٹول کا انعقاد کیا۔

آخر میں بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی ایم۔اے۔ظاہر کا انکی ادبی دیریت اور صحافی خدمات کے لیۓ صمیمِ قلب سے مبارکباد پیش کرتی ہوں اور بارگاہ ایزوی میں دعا کرتی ہوں کہ انہیں خدا صحت کےساتھ طویل عمر عطا کرے اور یہ شعر انکی نذر کرتی ہوں۔

دائم رہے قائم رہے یہ تیرا جہد مسلسل
اللّہ کرے زورِ قلم اور ذیادہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے