Ticker

6/recent/ticker-posts

مدر حلیمہ اینگلو عربک اسکول جامتاڑا میں چند لمحے

مدر حلیمہ اینگلو عربک اسکول جامتاڑا میں چند لمحے


مجیب الرحمٰن جھارکھنڈ

یوں تو کہا جاتا ہے کہ ندی نالوں، جنگلات، صحرا و بیاباں، تالاب اور ڈیموں سے سجا صوبہ جھارکھنڈ تعلیمی ثقافتی لائن سے پسماندہ ہے، دیگر صوبوں کے مقابلہ میں تعلیم و تعلم کا رواج ادنی ہے، لیکن اب یہ مقولہ جھوٹ ثابت ہورہا ہے، اس لئے کہ موجودہ دور میں صحیح الخیال اور وسیع الفکر افراد کی جہد مسلسل اور عمل پیہم کا نتیجہ ہے کہ تعلیمی بیداری طوفان کے دوش پر چل رہی ہے جس سے علمی پسماندگی کا اختتام ہوا چاہتا ہے، نہ صرف ادارے متحرک ہیں بلکہ ذاتی مکان بھی ادارہ بناہوا ہے اور شمع علم کی کرنیں کٹر دیہات میں بھی روشنی پھیلا رہی ہیں۔

یہ کوی ہوائی بات نہیں ہے بلکہ بفضلہ تعالیٰ جھارکھنڈ کے اکثر اضلاع میں میرا جانا ہوا ذاتی طور پر میں نے مشاہدہ کیا تو حیرت انگیز انکشافات ہوئے اور تعلیمی ثقافتی پسماندگی جیسے طعنے کو وہیں پاؤں تلے روندنا پڑا۔


دو ایک روز قبل صوبہ جھارکھنڈ کے ضلع جامتاڑا کے ایک گاؤں بنام ۔۔۔۔۔ اونکری ۔۔۔ جانا ہوا، ہمارے ایک عزیز اور قابل قدر عالم دین مولانا ولی اللہ صاحب دام ظلہ ۔۔‌ جو ایک فعال اور غیر معمولی متحرک شخصیت ہیں، مجھے معلوم ہوا کہ وہ اپنے ذاتی مکان کو ادارہ کی شکل میں نسل نو کی علمی پیاس بجھا رہے ہیں، اور بڑی آب و تاب کے ساتھ منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہے، مولانا کا خلوص کہئے یا ان کی کوئی کرشمہ سازی کہ دیہات ہونے کے باوجود بھی پڑھنے والوں اور پڑھنے والیوں کی ایک بڑی تعداد اس جانب کوچ کر رہی ہے، ورنہ عام طور سے یہ دیکھا جاتا ہے یا پھر کہا جاتا ہے کہ دیہات میں تعلیم کا کوئی رواج نہیں ہوتا اور تعلیم حاصل کرنے کیلیے دیہی باشندے شہروں کا کوچ کرتے ہیں، مولانا نے اس کمی کو دور کیا اور اپنی شب و روز کی محنت سے اپنے علاقے میں ایک علمی فضا قائم کی جو اپنے آپ میں ایک نمونہ ہے۔


mother-halima-anglo-arabic-school-jamtara-mein-chand-lamhe

اس ادارہ میں نورانی قاعدہ، ناظرہ قرآن، حفظ قرآن، بنیادی طور پر عربی اردو اور ساتھ ہی ساتھ ہندی انگریزی حساب شامل کیا گیا ہے تاکہ طلبہ دونوں علوم سے فیضیاب ہوسکے۔
 
مولانا نے دیہاتی ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب مرتب کیا ہے تاکہ وہاں سے تعلیم یافتہ بچہ کسی بھی اعلی تعلیم کیلئے کسی بڑے ادارے کا کوچ کرے تو پریشانی نہ ہو۔

ادارہ کے اساتذہ و معلمات سے بھی ملاقات ہوئی الحمدللہ سب اپنے اپنے کام میں خالص نظر آئے،بڑی جد وجہد کے ساتھ بچوں اور بچیوں کے مستقبل کی آبیاری کررہے ہیں۔

اللہ کریم خوب ترقیات سے نوازا بور تمام نیک ارادوں کی تکمیل فرماے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے