Ticker

6/recent/ticker-posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں : مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی


٣ جون اندور(مدھیہ پردیش)جامعہ اسلامیہ بنجاری کے پر شکوہ ہال میں پانچویں صدر کے انتخاب کے لیے پورے ملک سے بورڈکے ارکان جمع ہویے۔ملک کی مؤقر تنظیموں اور بڑے مدارس کے ذمہ داروں نے بالاتفاق مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا نام پیش کیا بہار سے حضرت امیر شریعت نے اس نام کی تایید کی۔امارت شرعیہ سے حضرت امیر کے علاوہ مفتی وصی احمد قاسمی اور محمد ثناءالہدی قاسمی کا نام پکارا گیا۔ہم لوگوں نے بھی اور مولانا انوار اللّٰہ فلک قاسمی بانی مہتمم ادارہ سبیلش شرعیہ آواپور سیتامرھی نے مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی کے نام کی تایید کی


All India Muslim Law Board Ki Qayadat Majbut Hathon Mein


اس کے بعد عاملہ کی مٹنگ ہوءی جس میں گلبرگہ کے ایک بزرگ اور امیر جماعت اسلامی انجنیر سعادتِ اللہ حسینی کو نایب صدر حضرت امیر شریعت مفکر ملت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، مولانا بلال حسنی ندوی اور مولانا یسین بدایونی کو سکریٹری منتخب کیا گیا۔اس طرح ایک معتدل اور مضبوط قیادت ابھر کر سامنے آءی۔جس میں مسلک اور اداروں کا خیال رکھا گیا ہے۔توقع کی جاتی ہے کہ یہ مضبوط قیادت ملت اسلامیہ کےپرسنل لا کی حفاظت میں اپنی ذمہ داری نبھاءے گی نیک خواہشات، مبارکبادی اور دعا ءوں کے ساتھ یہ توقع رکھتا ہوں کہ ملک کے بدلتے حالات میں یہ قیادت مسلمانوں کو مایوسی، خدشات کے دلدل سے نکال کر نءے عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھانے کا کام کرے گی۔وماذالک علی اللہ بعزیز

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے