Ticker

6/recent/ticker-posts

محفل مشاعرہ 7, کو، فہمی سمیت کئی شعراء شرکت کریں گے

محفل مشاعرہ 7, کو، فہمی سمیت کئی شعراء شرکت کریں گے


جودھ پور۔ ادبی تنظیم ہم خیال کے زیر اہتمام 7 اکتوبر کو شام 4 بجے راتاناڈا فرن ریذیڈنسی آڈیٹوریم میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کنوینر اور شاعرہ رینو ورما نے بتایاکہ کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر فہمی بدایونی مہمان خصوصی ہوں گے اور معروف شاعر ایم آئی ظاہر مشاعرہ میں مہمان امتیازی ہوں گے۔

جبکہ نامور شاعر شین میم حنیف صدارت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مشہور شاعروں میں ونیت آشنا، وکاس رانا، میناکشی جیجیوشا، سمپت کبیر، ندیم نادم اور وسیم بیلیم خوبصورت کلام پیش کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے