Ticker

6/recent/ticker-posts

الحاج ماسٹر اظہر عالم پابند شرع اور نیک دل انسان تھے

الحاج ماسٹر اظہر عالم پابند شرع اور نیک دل انسان تھے ۔ڈاکٹر عبد الودود قاسمی


الحاج ماسٹر اظہر عالم پابند شرع اور نیک دل انسان تھے

موت ایک تلخ جام ہے جسے آج نہ کل ہر کس و ناکس کو پینا ہے، جب سے دنیا بنی ہے آنے اور جانے کا سلسلہ جاری ہے، آئے دن ہمارے درمیان سے لوگ اٹھتے جا رہے ہیں، انہیں جانے والوں میں کچھ ایسے خوش بخت لوگ بھی ہوتےہیں، جو اپنے اوصاف حمیدہ اور نیک عادات و اطوار کی وجہ سے محبوب اور منظور نظر ہوجاتے ہیں، جن کے اچانک چلے جانے سے عام و خاص لوگ مغموم ہو جاتے ہیں، انہی خوش بختوں میں سے ایک تھے الحاج ماسٹر محمد اظہر عالم، موصوف دربھنگہ شہر کے محلہ چک زہرہ کے رہنے والے تھے۔

الحاج ماسٹر اظہر عالم

بنیادی طور پر موصوف مڈل اسکول کے استاد اور صدر مدرس کی حیثیت سے اپنی ملازمت سے سبکدوش ہوکر اپنی بقیہ زندگی عبادت و ریاضت میں گذار رہے تھے۔ ان کا اچانک رحلت فرما جانا، جہاں ان کے اہل خانہ اور خویش و اقارب کوسو گوار کر گیا، وہیں ان کے سینکڑوں ہزاروں چاہنے والے ان کے جانے سے مغموم اور سوگوار ہو گئے، مرحوم کی مقبولیت کا اندازہ ان کے جنازے میں لوگوں کی کثیر تعداد اورجم غفیر کو دیکھ کرہوا، مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے محلہ سرائے ستار خاں میں واقع جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے وسیع وعریض ہال میں،سینٹر اور ضلع اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے زیر اہتمام ایک دعائیہ و تعزیتی مجلس حضرت مولانا امانت اللہ سلفی کی صدارت میں منعقد کی گئی۔

ڈاکٹر عبد الودود قاسمی

مجلس کا باضابطہ آغاز جناب قاری انیس الرحمن صدر القراء مدرسہ تعلیم القرآن ایکمی گھاٹ کے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہواجس میں مختلف محلے اور علاقہ کے لوگوں نے شرکت کر کے موصوف کے تمام اوصاف حمیدہ کو بڑے ہی مخلصانہ اور جذباتی انداز میں پیش کیا،مذکورہ دعائیہ مجلس میں اظہار تعزیت کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر منظر سلیمان، مولانا وقاری نسیم اختر قاسمی، مولانا آفتاب عالم ،قاری خلیل الرحمٰن ، ماسٹر اشرفی موچی، ماسٹر انیل کمار، ماسٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر غلام محمد انصاری، ایڈووکیٹ محمد شاہد اطہر، جناب محمد معراج، پروفیسر ظفر اقبال زیدی، ڈاکٹر محمد جمشید عالم، الحاج محمد کلیم اللہ، جناب ابوذر غفاری، ڈاکٹر ریحان قادری، ڈاکٹر منور عالم راہی، حافظ محمد عامر حسین سلفی، ڈاکٹر ایوب راعین, ڈاکٹر و پروفیسر محمد رحمت اللہ، ڈاکٹر مرغوب احمد، ڈاکٹر و پروفیسر ارتضا احمد، ڈاکٹر عطاعابدی صاحب،جناب مشتاق اقبال، ماسٹر ریاض احمد قادری،جناب عتیق اللہ صاحب۔ جناب شوکت ا نصاری، ماسٹر محمد امتیاز عالم، ڈاکٹر محمد سرفراز عالم، وغیرہ نے حاضرین و سامعین سے خطاب کر کے الحاج ماسٹر محمد اظہر عالم صاحب کے تمام اوصاف و کمالات کا تفصیل سے ذکر کر کے ان کی کامیاب ترین زندگی کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالے۔

جناب قاری انیس الرحمن

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عبد الودود قاسمی نے بحسن وخوبی انجام دیا،اس دعائیہ مجلس میں شرکت کرنے والوں میں مولانا وقاری محمد عابد حسین ،محمد شاہ نواز انور، ایڈووکیٹ خورشید ربانی۔ایڈوکیٹ محمد جمشید عالم، جناب محمد جنید عالم۔ جناب محمد جاویدعالم۔ ماسٹر محمد انتساب عالم۔ جناب مناظرحسین۔ ماسٹر صفی الرحمٰن صاحب۔ڈاکٹر ممتاز انور غزالی۔حمیداللہ ظفر۔ذیشان عالم، جناب ابونصر۔ ڈاکٹر ذاکر حسین، جناب آفتاب عالم۔ جناب افضل کریم۔ جناب امیرالدین کے علاوہ سینکڑوں لوگ اور سینٹر کے طلباء و طالبات موجود تھے۔

اردو ایکشن کمیٹی کے سربراہ اعلیٰ جناب اشرف فرید صاحب جو کہ اس وقت غیر ملکی اسفار پر ہیں، ڈاکٹر محمد سرفراز عالم سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ سے موبائل پر اظہار تعزیت کرتے ہویے فرمائے کہ میں اس وقت ملک سے باہر ہوں چاہ کر بھی میں شرکت نہیں کر سکتا، بارگاہ رب العزت میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور آپ تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ۔واضح رہے کہ مرحوم ایک کامیاب معلم کے ساتھ ایک خلیق، ملنسار اور پابند شرع،غریب پرور،متقی وپرہیز گار انسان تھے، موصوف اپنی سادگی و خاکساری کی وجہ سے عام وخاص لوگوں میں کافی مقبول تھے۔

مرحوم نہایت ہی کامیاب ترین زندگی گزارے، اور اپنی بہترین تعلیم و تربیت سے بہترین اولادیں صدقہ جاریہ کے طور پر چھوڑ کر اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے،اللہ پاک مرحوم ماسٹر صاحب کو غریق رحمت فرمائے آمین ،موصوف کی اولادوں میں دو لڑکے جناب ماسٹر محمد امتیاز عالم اور ڈاکٹر محمد سرفراز عالم دونوں بھائی سرکاری اسکول میں والد کی طرح معلم ہیں، ان کے علاوہ مرحوم کی چھ لڑکیوں میں سے پانچ لڑکیاں سرکاری اسکول میں بحیثیت معلمہ تعلیمی خدمات انجام دے رہی ہیں، اس مجلس میں باتفاق رائے یہ تجویز پیش کی گئی کہ ماسٹر صاحب کی جو مثالی زندگی رہی ہے، ان کی زندگی کےتمام تر گوشوں پر مشتمل ایک کتاب ان کی حیات و خدمات پر مشتمل ترتیب دی جائے، تاکہ نئی نسل اپنے آباء و اجداد کے کارناموں کو یاد رکھ کر ان کے نقش قدم کو مشعل راہ بنا کر اپنی کامیاب زندگی گزار سکیں ،صدر مجلس حضرت مولانا امانت اللہ سلفی کے صدارتی خطبہ اور اجتماعی دعا پر محفل اپنی تکمیل کو پہنچی، آخر میں جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے ناظم جناب محمد سہیل ظفر نے کلمات تشکر ادا کیا ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے