محبّت بھری شاعری اردو میں لکھی ہوئی | Mohabbat Bhari Shayari Urdu
محبت شاعری اردو
چراغ محبت جلاؤ تو جانیں
یہ دیوار ِنفرت گراؤ تو جانیں
ہے مشکل نہیں توڑنا کچھ، دلوں کا
شکسته دلوں کو ملاؤ تو جانیں
عداوت کی ایسی دہکتی فضامیں
محبت کا نغمہ سناؤ تو جانیں
کھٹکتے ہو تم جن کی آنکھوں میں ہر دم
تم آنکھوں میں ان کو بساؤ تو جائیں
سجایا ہے محلوں کو تو قمقموں سے
غریبوں کے گھر کو سجاؤ تو جائیں
بجھائی ہے گر پیاس تشنہ لبوں کی
لگی میرے دل کی بجھاؤ تو جانیں
نہ جانے لگایا ہے دل تم نے کس سے
قمر کو گلے سے لگاؤ تو جانیں
سید مظاہر عالم قمر شمسیؔ
Mohabbat Shayari Urdu
محبت سے جو دل خالی ہو، وہ تو اک خرابہ ہے
نہ ہو آباد الفت سے ، جو گھر اچھا نہیں لگتا
جوانی پر مچلنا اس قدر، اچھا نہیں لگتا
اگر چہ ہے تو یہ جائز، مگر اچھا نہیں لگتا
ذرا سا مسکرانا اور یوں مدہوش کر دینا
پلا نا اس طرح بیٹھا زہر اچھا نہیں لگتا
بصارت میری آنکھوں کی جو قائم ہے تم ہی سے ہے
نظر سے ہٹنا اے نور نظر اچھا نہیں لگتا
متاع جان و دل جس نے لٹا دی راہ الفت میں
تو پھر اس کی نظر میں، مال و زر اچھا نہیں لگتا
سفینہ ہے بھنور میں اور تم غفلت میں سوتے ہو
تمہارا یونہی رہنا بے خبر اچھا نہیں لگتا
سید مظاہر عالم قمر شمسیؔ
محبّت شاعری اردو میں لکھی ہوئی
راہ میں آنکھیں بچھا کر ان کے ہم بیٹھے رہے
یہ نہ سمجھا تھا ادھر سے سر یہ پتھر آۓ گا
راہ تکتے زندگی کی شام آخر ہوگئی
منتظر بیٹھے رہے، کہ میرا دلبر آۓ گا
سید مظاہر عالم قمر شمسیؔ
محبّت شاعری | Mohabbat Shayari
جینا تری گلی میں، مرنا تری گلی میں
کلٹی ہے رات دن تو ، بس یونہی بے کلی میں
رکھنا قدم سنجل کر، محبوب کی گلی میں
پنے قدم نہ پاۓ ، اس راہ ڈلڈلی میں
بوڑھا سمجھ کے مجھ کو، ہرگز ہنسو نہ بھائی
جو پھول میں ہے خوشبو، ہے وہ کہاں کلی میں
دن تو گزرگیا ہے، رو رو کسی طرح سے
گزرے گی رات کیے ، اس طرح بے دلی میں
سید مظاہر عالم قمر شمسیؔ
Mohabbat Shayari Urdu
نہ کر فخر تو حسن پر جان من
کہ ہے چاند میں بھی تو لگتا گہن
جہاں تتلیوں کو ملے نہ امن
تو کیسی بہار اور کیا چمن
خزاں نے بگاڑا ہے رنگ چمن
ہیں مرجھاۓ سب لاله و یاسمن
پیوں کی بے تابیاں دیکھ کر
گلستان کے سب بھول ہیں خندہ زن
رہا ہے نہ کوئی، رہے گا یہاں
ہو لعل و گہر یا ہو ڈر عدن
نزاکت کو اس کے کہاں پاسکے
ہو نسرین کوئی کہ وہ نسترن
نہ ہو جان و تن کیوں قمر پر فدا
کہاں کوئی ایسا ہے شیر میں دہن
سید مظاہر عالم قمر شمسیؔ
Love Urdu Poetry | Mohabbat Shayari
اے ملامت گرو پہلے مرا جگر تو دیکھو
کیسے گزری ہے مری، ایک نظر تو دیکھو
راہ تکتا ہوں تری، آٹھ پہر تو دیکھو
اک جھلک بھی مجھے اے نور نظر تو دیکھو
طاق مرقد پہ مرے شمع جلانے والو
یہ جو بکھرے میں یہاں لعل و گہر تو دیکھو
ہے آج فضا کیوں یہاں خوشبو خوشبو
کوئی گزرا ہے ادھر راہ گزر تو دیکھو
ہم تو بیٹھے ہیں بچاۓ ہوۓ آنکھیں اپنی
کاش اک بار ذرا تم بھی ادھر تو دیکھو
کیسی تصویر میرے دل میں تمہاری ہے بسی
دل میں آکر میرے اے لخت جگر تو دیکھو
بزم احباب ہے تاروں کی بھی ہے محفل
ان ستاروں میں تماشائ قمر تو دیکھو
سید مظاہر عالم قمر شمسیؔ
Mohabbat Bhari Shayari Urdu محبت بھری اردو شاعری
بہ جستجوئے سکون خاطر رہو گے حیران کب تک آخر
پڑا ہے خالی یہ خانہ دل، تم آ کے اس میں قیام کرلو
جہاں پہ بیٹھا ہوں رہ گز ر ہے،قریب ہی اس کے تیرا گھر ہے
نہ آ سکو گر قریب میں تم ، تو دور ہی سے سلام کرلو
ہے روشنی اس قدر جو پھیلی کہ دیکھنا ہو رہا ہے مشکل
ہے واسطہ اب خدا کا تم کو حجاب ماہ تمام کرلو
یہ مانا ہم نے کہ رنج ہو تم ، خفا ہو، آمادہ جفا ہو
خطائیں میری معاف کردو ادھر بھی تو ایک شام کرلو
کہاں بھٹک کر پہنچ گئے تم ، قمر ہو اتنا بھی جانتے تم
یہ محبوب کا تیرے آستاں ہے، یہاں پہ جھک کر سلام کرلو
سنبھل کے آگے قدم بڑھانا کہ راستہ پر خطر بہت ہے
تم عشق کی راہ پر خطر میں قمر کو اپنا امام کرلو
سید مظاہر عالم قمر شمسیؔ
Khuda Se Mohabbat Shayari | Khuda Aur Mohabbat Shayari
ہے مہلت زندگی بہت کم ، ہے جو بھی کرنا وہ کام کرلو
کچھ ایسا کر کے یہاں سے جاؤ ، حیات اپنی دوام کرلو
فرشتو! اعمال لکھنے والو! ذرا سا اتنا تو کام کرلو
بناؤ فہرست دل جلوں کی تو درج میرا بھی نام کرلو
یہ شرف بخشا ہے حق نے تم کو ، بنایا مخلوق میں سے اشرف
کچھ ایسے اعمال کر کے جاؤ کہ اپنا اونچا مقام کرلو
بروز محشر سوال ہوگا کہ آۓ دنیا سے کیا ہو کے
تو اس سے پہلے کہ ہو خجالت، جو رب کی مرضی ہو کام کرلو
اے تخت اور تاج کے حریصو ! اے خون انصاف کرنے والو!
تم اس سے پہلے کہ آۓ آفت، درست اپنا نظام کرلو
سید مظاہر عالم قمر شمسیؔ
Mohabbat Shayari Urdu محبت شاعری اردو
دعویٰ تو محبت کا، ہمیشہ ہے زباں پ
لیکن نہ رہا کچھ بھی، ہمیں ان کا کہا یاد
محبت کا اظہار شاعری | Mohabbat Ka Izhar Shayari Urdu
نہ جانے آج کیوں اتنی بڑھی ہے ، بے کلی دیکھو
مچا رکھی ہے کس نے ، دل میں میرے بھلبلی دیکھو
لگاؤ ہاتھ اس کو تم نہ ہرگز باغ کے مالی
ابھی کھلنے دو کچھ اس کو ، کہ ہے کچی کلی دیکھو
محبت رنگ و بو کی قید سے، آزاد اک شے ہے
جو چبھ جاۓ نظر میں تو ، ہے کالی بھی بھلی دیکھو
قدم رکھنے سے پہلے، راہ الفت میں، ذرا سوچو
زمیں اس راستہ کی ہے، بہت ہی دلدلی دیکھو
0 تبصرے