دعائیہ اشعار اردو | اللہ سے دعا شاعری
اے میرے رب
بے انتہا نوازشوں والے اے میرے رب
مجھ کو بھی بھیک رحم کی دے دے اے میرے رب
مجھ کو بھی بھیک رحم کی دے دے اے میرے رب
غرقابِ قلزمِ بلا کس کو صدائیں دے
تیرے علاوہ کون اچھالے اے میرے رب
تیرے علاوہ کون اچھالے اے میرے رب
اپنے کرم کی مجھ پہ تو مشفق نگاہیں کر
جینے کے اب ہیں پڑ گئے لالے اے میرے رب
جینے کے اب ہیں پڑ گئے لالے اے میرے رب
خدا کرے شاعری | سلامتی شاعری
یہ کلفت و الم سے بھری زندگی بتا
مجھ سا نحیف کیسے گزارے اے میرے رب
مجھ سا نحیف کیسے گزارے اے میرے رب
ان کے طفیل ٹال دے یہ دورِ مشکلات
میں نے کئے ہیں تجھ کو جو سجدے اے میرے رب
فرما دے رحمتوں کا اب ان سے معاملہ
اب اوجِ غم پہ ہیں ترے بندے اے میرے رب
تاثیر جس نے آگ کی پھولوں میں بدلی تھی
تو آج بھی وہی تو خدا ہے اے میرے رب
تو آج بھی وہی تو خدا ہے اے میرے رب
تیرا کرم وہی ہے تری ذات ہے وہی
میرے عمل ہی ہوگئے کھوٹے اے میرے رب
میرے عمل ہی ہوگئے کھوٹے اے میرے رب
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج،بارہ بنکی
سعادتگنج،بارہ بنکی
یو پی
0 تبصرے