Ticker

6/recent/ticker-posts

خدا کے نور سے روشن ہوا ہے دو جہاں بے شک، حمد پاک، حمد باری تعالی اردو

حمد پاک، حمد باری تعالی اردو

🌹۔۔۔۔۔۔۔۔ حمد پاک ۔۔۔۔۔۔۔۔🌹

خدا کے نور سے روشن ہوا ہے دو جہاں بے شک
کہ اِس کے معترف ہیں یہ زمین و آسماں بے شک

بیاں کرتے ہیں سب جِن و بشر حمد و ثنا رب کی
تمام اشیائے عالم ہیں اُسی کی ترجماں بے شک

ستارے، چاند، سورج سب خدا کے حکم کے تابع
اُسی کی حمد کرتی ہے فلک پر کہکشاں بے شک

ہوا، بادل، گھٹا، بجلی، سمندر، جھیل اور جھرنے
سبھی پر مُنکشف کرتے رہے رب کے نشاں بے شک

خدا کی صنعتوں کا ہر طرف دیدار ہوتا ہے
مناظر کر رہے ہیں رنگِ قدرت کو عیاں بے شک

خدا کی شان سے اکثر کِھلے ہیں پھول صحرا میں
بہ حکمِ رب بیاباں میں ہوئے دریا رواں بے شک

جدھر دیکھو نظر آئے خدا کا جلوۂ اقدس
اُسی کے نور سے پُرنور ہیں کون و مکاں بے شک

فضیلت بڑھ گئی سب کی خدا کی بندگی کر کے
رہے محروم جو اِس سے ہوئے وہ بدگماں بے شک

ہدایت کا شرف بخشے وہی ہر ایک بندے کو
اُسی سے فیض پاتے ہیں سبھی پیر و جواں بے شک

پرستش حور و غلماں یا ملائک سب کریں اُس کی
رگِ جاں سے قریں جو خود رہے ہر دم نہاں بے شک

سبھی اشیائے دو عالم بہت کوشش کریں لیکن
خدا کی عظمتوں کا ہو نہیں سکتا بیاں بے شک

خدائے لم یزل کی شان، عظمت یا بزرگی کو
بیاں کر ہی نہیں سکتی غزالی کی زباں بے شک

✒️ ۔۔۔۔ محمد مصطفےٰ غزالی، عظیم آباد

📞 ۔۔۔ 9798993200 : 8409508700

حمد پاک اردو

حمد پاک
خدا نے ہر کسی کو اک نیا انداز بخشا ہے
کسی کو سوز بخشا ہے ، کسی کو ساز بخشا ہے

عطا کرکے کسی کو رنگ و رونق ، دلکشی ، شوخی
جمال و حسن کا بے مثل اک اعجاز بخشا ہے

ترنم سے نوازا ہے کسی کو ربِ اکبر نے
کسی کو ماہرِ فن خوشنما شہباز بخشا ہے

گلوں کو رنگ و بو سے کس قدر شاداب رکھتا ہے
پرندوں کو عجب بال و پرِ پرواز بخشا ہے

فرشتوں کو ادائے بندگی سکھلائی ہے رب نے
مگر حوروں کو اس نے صورتِ شہناز بخشا ہے

رضائے رب جسے چاہے عطا کر دے نیا منصب
اسی نے ہر کسی کو ذلت و اعزاز بخشا ہے

وفا کا رنگ دنیا میں دیا عشّاق کو جس نے
حسینوں کو اسی نے دلبری کا ناز بخشا ہے

ادا کیسے کروں میں شکر اپنے ربِ اعظم کا
مجھے جس نے بہت اعلیٰ ، حسیں ہمراز بخشا ہے

زمانے کی نزاکت کو بھلا سمجھے نہیں کیسے
دلِ شاعر کو قدرت نے شعورِ راز بخشا ہے

خدا چاہے گا تو پھر خوب تر انجام بھی ہوگا
مجھے ذوقِ سخن کا اس نے جب آغاز بخشا ہے

کروں کیسے بیاں رب کی عطا کردہ نوازش کا
اسی نے فن میں خود منصب مجھے ممتاز بخشا ہے

خیالی دیوتاؤں پر کسی کو فخر ہے تو کیا ؟
غزالی کو محمد مصطفےٰؐ پر ناز بخشا ہے

Hamd Bari Tala Lyrics Urdu Photo Hd Download

Khuda Ne Har Kisi Ko Ek Naya Andaaz Buksha Hai Hamd Bari Tala Lyrics Urdu Photo Hd Download

از قلم - محمد مصطفےٰ غزالی ، پٹنہ

رابطہ ۔ 9798993200 : 8409508700

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے