ماہِ رمضان کی آمد پر خوبصورت نظم
رمضان آ گیا ہے
رمضان آگیا ہے رمضان آ گیا ہے
ماہ مبیں میں رب کا قرآن آ گیا ہے
قرآن کی تلاوت دن رات ہی کریں ہم
رحمان کا ہمارے فرمان آ گیا ھے
بے خوف ہوکے روزہ رکھ٘و اے صائمو تم
دن رات قید میں اب شیطان آ گیا ہے
کثرت سے ہورہی ہے قرآن کی تلاوت
قسمت سنوارنے کو رمضان آ گیا ہے
رحمت ہے خوب رحمت برکت کا ہے مہینہ
منظر یہ دیکھنے کو رضوان آ گیا ہے
بخشش تمہاری ہوگی روزہ کی برکتوں سے
روزہ یہ لیکے عہدو پیمان آ گیا ہے
پڑھنے لگے قصیدہ حور و ملک فلک پر
اے ! صائمو یہ ماہٍ ذیشان آ گیا ہے
بچے تمہار ے حافظ گر ہو گئے تو سن لو
جنت میں جانے کا بھی سامان آ گیا ہے
کرتی ہیں مچھلیاں سب دریا کی یہ دعائیں
بخشش کا لیکے رمضاں سامان آ گیا ہے
رمضان کا مہینہ ہم صائمو کی خاطر
گھر گھر میں رحمتوں کا مہمان آ گیا ہے
بخشش کا ہے مہینہ رمضان اے رئیس اک
کر لو گنہ سے توبہ رمضان آ گیا ہے
رئیس اعظم حیدری کولکاتا
0 تبصرے