Mohabbat Shayari Urdu
Love Shayari in urdu
Urdu Ghazal
غزلاس کے جیسا جمال کس کا تھا
اور وہ ہم خیال کس کا تھا
اور وہ ہم خیال کس کا تھا
آج تک میں نہ بھول پایا جسے
وہ رخِ بے مثال کس کا تھا
کھڑکیوں سے طلوع ہوتا تھا
اے زمیں وہ ہلال کس کا تھا
جام چائے شراب لب سگریٹ؟؟
میرے لب پر سوال کس کا تھا؟
Urdu Shayari On Love
ملنے سے قبل تیرا یا میرا
گھر میں جینا محال کس کا تھا
زندگی بھر رہیں گے ساتھ صنم
یاد ہے وہ خیال کس کا تھا
ساتھ میرا دیا نہیں کاظم
پھر نہ پوچھو ملال کس کا تھا
محمد کاظم شیرازی
جونپوری یوپی انڈیا
محبت بھری غزل اردو شاعری
دل دکھانے کا کام کر رہے ہیں
پھر بھی ہم احترام کر رہے ہیں
عشق کا ڈھونگ رچ کے لوگ یہاں
بے حیائی کو عام کر رہے ہیں
اب کہاں ہے خلوص لوگوں میں
لوگ رسماً سلام کر رہے ہیں
آخرت کے لئے جہاں میں آپ
جانے کیا انتظام کر رہے ہیں
مجھکو ٹھکرا کے آج جیسے کوئی
مجھ سا پھر احتشام کر رہے ہیں
زندگی تم پہ وار کر جاناں
اپنا قصہ تمام کر رہے ہیں
دل بھی دینا سنبھال کر دینا
لوگ اب انقسام کر رہے ہیں
چاک دامن ہے چشم گریاں ہے
اور رب سے کلام کر رہے ہیں
پاس اپنے نہیں ہے کچھ بھی مگر
زندگی انکے نام کر رہے ہیں
اہل چائے ہیں سب یہاں کاظم
کیوں عنایت یہ جام کر رہے ہیں
محمد کاظم شیرازی
جونپور یوپی انڈیا
Tumhe Pane Ki Chahat Thi Urdu Shayari | Mohabbat Shayari
تمہیں پانے کی چاہت تھی میاں پہلے بہت پہلے
تمہی سے بس قرابت تھی میاں پہلے بہت پہلے
تمہیں ہی سوچتے رہنا یہی تھا مشغلہ اپنا
ذرا سی بھی نہ فرصت تھی میاں پہلے بہت پہلے
کبھی کھڑکی پہ جھاکوں تو کبھی چھت سے تمہیں دیکھوں
یہی آنکھوں کی خصلت تھی میاں پہلے بہت پہلے
اداسی تھی نہ چہرے زرد تم کو دیکھنے سے قبل
فقط رخ پر مسرت تھی میاں پہلے بہت پہلے
دوانہ یار کہتے تھے سبھی پاگل سمجھتے تھے
مری کچھ ایسی حالت تھی میاں پہلے بہت پہلے
اگر وہ ساتھ میرے ہو تو لڑجاتا تھا سب سے میں
وہ ہمت تھی کی طاقت تھی میاں پہلے بہت پہلے
ضرورت ہے مجھے اسکی دعا کرتا تھا رب سے روز
یہی لب پر تلاوت تھی میاں پہلے بہت پہلے
اگر میں آہ کرتا تھا تڑپ اٹھتی تھی وہ کاظم
کہ ایسی کچھ محبت تھی میاں پہلے بہت پہلے
محمد کاظم شیرازی جونپور یوپی انڈیا
0 تبصرے