رمضان المبارك 2024 | رمضان پر نظم | رمضان المبارک کی شاعری
Ramzan Aa Raha Hai | رمضان آرہا ہے رمضان آرہا ہے
Ramzan Per Nazam Urdu Lyrics
"رمضان آرہا ہے رمضان آرہا ہے"
رمضان آ رہا ہے رمضان آرہا ہے
بخش کا ساتھ لیکر سامان آرہا ہے
روزوں کی اور نمازوں کی برکتوں سے پیہم
کرنے ہمارا تازہ ایمان آرہا ہے
رمضان آ رہا ہے رمضان آرہا ہے
اک ایک لمحہ جس کا ہے برکتوں کا حامل
گھر میں ہمارے ایسا مہمان آرہا ہے
رمضان آ رہا ہے رمضان آرہا ہے
بخشش کرالو اپنی بخشش کرالو اپنی
صد آفرین ماہِ رحمان آرہا ہے
رمضان آ رہا ہے رمضان آرہا ہے
اس ماہِ محترم کو بڑھ کر گلے لگالو
مومن کی تم کو دینے پہچان آرہا ہے
رمضان آ رہا ہے رمضان آرہا ہے
گھر کی تلاوتوں سے تم رونقیں بڑھاؤ
رمضان ساتھ لے کےقرآن آرہا ہے
رمضان آ رہا ہے رمضان آرہا ہے
"زاہد" خوشی مناؤ "زاہد" خوشی مناؤ
دینے یہ برکتوں کا فیضان آرہا ہے
رمضان آ رہا ہے رمضان آرہا ہے
محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ گوپی گنج,بھدوہی۔یوپی انڈیا
9451439786
0 تبصرے