Ticker

6/recent/ticker-posts

حسرتِ صدہزار سے دیکھا : اردو غزل - پریم ناتھ بسملؔ

Urdu Ghazal Premnath Bismil Hasrat e Sad Hazaar Se Dekha

غزل
حسرتِ صدہزار سے دیکھا
پھر مجھے اعتبار سے دیکھا

اس نے پھر آج بات کی مجھ سے
مجھ کو پھر آج پیار سے دیکھا

وصل کی رات، پیار کی باتیں
ان کو نذر و نثار سے دیکھا

محبت بھری اردو شاعری

وقتِ رخصت اُداس تھیں آنکھیں
چشمِ پُراشکبار سے دیکھا

جب سے دیکھی ہے چاند سی صورت
دل کو بے اختیار سے دیکھا

مجھ کو دکھتا ہے بس وہی، ہر سو
اس کو ہر اک دیار سے دیکھا

عشق نے مجھ کو جب کیا بسملؔ
پھر نہ خود کو قرار سے دیکھا

پہلی محبت شاعری | محبوب کو دیکھنا شاعری



hasrat-e-sad-hazaar-se dekha-mehboob-ka dekhana-shayari-mohabbat-shayari-urdu-ghazal- Premnath Bismil Love Shayari Photo

پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے