عشق پیار محبت شاعری، درد محبت شاعری، سچی محبت شاعری، پہلی محبت شاعری
Urdu Shayari Image Urdu | Shayari Mohabbat Urdu Shayari Photo
غزل
جو محفل میں ہم روبرو بیٹھتے ہیں
عجب سی نگاہوں سے وہ دیکھتے ہیں
ادا ہے محبت کی یہ بھی نرالی
جو میں پاس آؤں تو وہ بھاگتے ہیں
جو میں پاس آؤں تو وہ بھاگتے ہیں
گزرتا ہے دل پر ستم اور بھی جب
نکلنے کو باہر وہ در کھولتے ہیں
تجھے نیند تیری مبارک ہو ہمدم
مگر ہم صنم رات بھر جاگتے ہیں
بھلایا ہے جن کی محبت میں خود کو
وہی آج میرا پتہ پوچھتے ہیں
محبت ہے ان سے پرانی ہماری
دعاؤں میں ہردم انہیں مانگتے ہیں
بناکر امیروں کا ہم بھیس یارو !
غریبوں کے بچوں کا حق مارتے ہیں
ابھی رات باقی ہے بسملؔ بہت ہی
وہ اٹھ اٹھ کے کھڑکی سے کیوں جھانکتے ہیں
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار
0 تبصرے