Main Jo Yun Bekarar Rehta Hoon Premnath Bismil Urdu Ghazal
میں جو یوں بے قرار رہتا ہوں پریم ناتھ بسمل کی غمگین غزل
غزل
میں جو یوں بیقرار رہتا ہوں
ہر گھڑی تجھ کو یاد کرتا ہوں
ہر گھڑی تجھ کو یاد کرتا ہوں
بن تیرے دل کہیں نہیں لگتا
تنہا گھٹ گھٹ کے آہ بھرتا ہوں
جانتا ہوں کہ تو نہ آئے گا!
کیوں بھلا انتظار کرتا ہوں
میں ہواؤں سے بات کرتا ہوں
کل ملا دوست اک پرانا تھا
میں نے سوچا کہ حال کہتا ہوں
کیا کہا اس نے کیا کہوں؟ صاحب!
شرم کی بات کہتے ڈرتا ہوں
اتنی فرصت نہیں مجھے بسملؔ
میں ہوں مصروف! یار چلتا ہوں
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار
0 تبصرے