Dard E Dil Mohabaat Shayari - سچی محبت شاعری اردو غمگین شاعری
Urdu Shayari Photo - Love Poetry In Urdu Image
غزل
یہ دل تجھ کو دے کے پشیمان ہوں میں
تجھے پیار کر کے پریشان ہوں میں
تجھے پیار کر کے پریشان ہوں میں
رقیبوں کی محفل میں بیٹھے ہوئے ہو!
ستم اس قدر ہے کہ حیران ہوں میں
خبر کیا تھی مجھ سے دغا تم کرو گے
خطا بس یہی ہے کہ نادان ہوں میں
سوا تیری قربت نہیں کچھ گوارا
نہ دل توڑ کر جا تِری جان ہوں میں
Urdu Shayari Premnath Bismil
خدا میں نہیں ہوں، نہ ہوں میں فرشتہ
محبت ہوئی ہے، انسان ہوں میں
محبت ہوئی ہے، انسان ہوں میں
ستاتا ہے کیوں اس قدر مجھ کو دلبر
ارادہ ہے کیا تیرا انجان ہوں میں
پتہ پریم کا جب بھی پوچھے یہ دنیا!
تو کہیے کہ اردو کی پہچان ہوں میں
ہوا ہوں میں بسملؔ تڑپتا رہوں گا
کہ دردِ محبت کا سلطان ہوں میں
پریم ناتھ بسملؔ
0 تبصرے