Ticker

6/recent/ticker-posts

جامعہ ام سلمہ دھنباد میں جلسہ تقسیم انعامات

جامعہ ام سلمہ دھنباد میں جلسہ تقسیم انعامات


طالبات خود کو مثالی بنائیں ۔۔ آفتاب عالم ندوی


ریاست جھارکھنڈ کے مشہور و معروف ادارہ جامعہ ام سلمہ دھنباد میں تقسیم انعامات کا پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ، جسمیں طالبات کو ان کی اچھی کارکردگی ، امتحانات میں اعلی نمبرات سے کامیابی الاصلاح کے تحت ہونے والے مختلف ثقافتی پروگراموں مثلاً ۔ اردو تقریر ، عربی تقریر ، ہندی تقریر ، انگلش تقریر ، بیت بازی ، مقالہ نگاری ، نعت خوانی، غزل گوئی، نظم ، کھیل کود، برجستہ تقریر ، میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی بنا پر جامعہ کی طرف سے انعامات و اسناد سے نوازا گیا ۔

اس موقع پر جامعہ کے بانی و ناظم محترم مولانا آفتاب عالم ندوی نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:

"جامعہ ام سلمہ نہ صرف آپ کو دینی ماحول فراہم کر رہا ہے بلکہ عصری تقاضوں کے مطابق آپ کی صلاحیتوں کو جلا بخش رہا ہے۔ طالبات کو چاہیے کہ وہ اس سازگار ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اپنے اندر صلاحیت و صالحیت پیدا کریں، کتابوں سے محبت کریں، اور کسی ایک فن میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو خود کو مثالی بناتے ہیں اور اپنے کردار سے دوسروں کے لیے روشنی کا مینار بنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو دین و دنیا میں کامیابیاں عطا فرمائے۔"

وہیں پر نائب ناظم مولانا رضوان الحق صاحب ندوی نے طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ذکر و تلاوت اور عبادات میں شوق و لگن پیدا کرنے کی تلقین کی ، کیوں کہ تعلق مع اللہ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ۔


جامعہ کی صدر معلمہ محترمہ شفق آرا صاحبہ نے اپنے ہاتھوں سے انعامات و اسناد پیش کیا ۔

prize-distribution-ceremony-at-umm-Salama-University-Dhanbad

prize-distribution-ceremony-at-umm-Salama-University



پروگرام میں درج ذیل بچیوں کو انعام و اسناد سے نوازا گیا۔

انعم حسین بہار شریف
آفرین شمشاد مونگیر
ذکیہ خانم انوار کھگڑیا
عرشین فاطمہ دیوگھر
نصرت مسلم جموئی
جویریہ عتیق بوکارو
عائشہ رانی ہزاری باغ
رخسار کلیم دھنباد
ام حبیبہ عبد الخالق گریڈیہ
ام ہاجرہ رضوان پٹنہ
صالحین علیشہ رام گڑھ
صدیقہ ابرار آسنسول
لاعبہ اظہر گیا
حمنہ سفیر جھالدہ

اس کے علاؤہ اور بھی متعدد طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، نعت نبی اور ترانہ جامعہ پیش کیا۔
اخیر میں دعائے ماثورہ کے ذریعہ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے