منقبت : صدیوں سے برقرار ہے عزّت حسینؑ کی
منقبت
صدیوں سے برقرار ہے عزّت حسینؑ کی
کوئی نہ بھول پایا شہادت حسینؑ کی
بنتی نہ یوں نظیر شرافت حسینؑ کی
معلوم تھی خدا کو لیاقت حسینؑ کی
جانباز ساتھ صرف بہتر ہی تھے مگر
لاکھوں عدوءِ دیں پہ تھی ہیبت حسینؑ کی
حق سے یزید راہ بدلتا نہیں اگر
ہوتی نہ کوفیوں سے عداوت حسینؑ کی
مر کر جیا ہے، مارنے والوں کو مار کر
ہر پاک دل میں زندہ ہے اُلفت حسینؑ کی
تاعمر وہ جدا نہ ہوئے راہِ نور سے
حق پر قیام ہو، یہ تھی چاہت حسینؑ کی
رُتبہ 'اہم' کسی سے نہ کم سوچتا ہوں میں
کس نے سنی کسی سے شکایت حسینؑ کی
— سریندر سنگھ 'اہم'
اور پڑھیں 👇
0 تبصرے