منقبت : 10 محرم الحرام
منقبت
10 محرم الحرام
بنے ہیں فخر وہ میدانِ کربلا کے لئے
کٹایا جنہوں نے سر دینِ مصطفے'کے لئے
مٹا سکا نہ کوئی بھی نشاں جبینوں کے
جھکیں جو تپتی ہوئی ریت پر خدا کے لئے
یزید دفن تکبر کی خاک میں ہوا اور
حسین زندہ رہیں گے مگر سدا کے لئے
جہاں ـ جہل تھا ڈوبا ہوا اندھیروں میں
حسین بھیجے گئے اس میں ہیں ضیا کے لئے
ہے روز ـ حشر یہی باعث ـ نجات میاں
پڑھو درود سبھی آل مصطفے کے لئے
کچھ اس لئے بھی بھری مٹھیوں میں ہے تنویر
ہے خاک کربلا اکسیر ہر وبا کے لئے
تنویر سیٹھی ایڈووکیٹ

0 تبصرے