Ticker

6/recent/ticker-posts

سلام یا حسین - Salam Ya Husain

سلام یا حسین


Anil irshad khan

سلام یا حسین


سوکھے لبوں پہ بچوں کے جاری ہے العطش
سارے غموں پہ ایک یہ بھاری ہے العطش

یہ خانوادہِ نبی ﷺ بچے علیؑ کے ہیں
جن کو خدا کے عشق میں پیاری ہے العطش

وہ کر رہے تھے ساقیِ کوثر ﷺ سے گفتگو
تیری نظر میں گریہ و زاری ہے العطش

پانی تلاش کرنے سکینہ چلی کہاں
دینِ محمدی ﷺ پہ یہ واری ہے العطش

عباس آ گئے سرِ مقتل مشک لئے
فوجِ عدو پہ ضربتِ کاری ہے العطش

اس نے اچھل کے تیر گلے سے لگا لیا
اصغر کے آگے آئی تو ہاری ہے العطش

تکتا تھا ریگزار ندامت فُرات کی
دشتِ جہاں پہ آج بھی طاری ہے العطش

جو کہہ رہا ہے سردیوں میں سانحہ ہوا
جاڑوں میں اس نے پوچھو گزاری ہے العطش

ہم حشر تک حسینؑ اسے لے کے جائیں گے
دیکھیں نہیں یہ آپ کی ساری ہے العطش

پل پل پہ لے کے جاتے ہیں جنت سبھی نفوس
جبریلؑ لب کشا تھے ہماری ہے العطش

روزہ نہ کھول پایا میں کربل کا سوچ کر
کچھ بھی نہیں انیلؔ تمھاری ہے العطش
شاعر: انیلؔ ارشاد خان
بتاریخ 20 جون 2026
#muharram #karbala #hussainiyat #SalamYaHussain

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے