موسمِ بہار پر مضمون | بہار کے موسم پر مضمون Mosam Bahar Mazmoon
موسم بہار پر مضمون
بہار کا موسم تمام موسموں سے زیادہ خوشگوار لگتا ہے۔بہار کے موسم میں ہمیں ہر طرف سہانہ سماں اور دلفریب نظارے دکھائی دیتے ہیں۔ باغوں، کوہساروں، اور لالہ زاروں پر دلکش اور رونق افروز مناظرنظرآتےہیں۔ اسی لئے بہار کے موسم کو موسموں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ موسم بہار میں باغ میں رنگ برنگے پھول کھلے ہوتے ہیں۔ درختوں پر سرسبز اور شاداب پتّے اور پھل لگے ہوتے ہیں۔باغ کا ذرہ ذرہ ہنستا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ درختوں پر بیٹھ کر پرندے مستی کے گیت گاتے رہتے ہیں۔ موسمِ بہار میں چھوٹے بڑے تمام قسم کے پرندے درخت کی ڈالیوں پر خوشی خوشی جھومتے نظر آتے ہیں۔بعض پرندے ایسے بھی ہیں جو سردی کے موسم میں سرد ملکوں سے چلے آتے ہیں اور موسم بہار میں یہاں آکر بہار کے موسم کا لطف حاصل کرتے ہیں۔اس موسم میں ہر طرف پپہیے کی پی، پی، موروں کا ناچنا اور بلبلوں کا چہکنا اور ان کے رس بھرے گیت اور قمری کا نعرۂ حق سن کر ہمارے دل و دماغ میں خوشی کی پر لطف لہر سی دوڑ جاتی ہے۔
Spring Season Essay In Urdu | Mosam Bahar Ka Mazmoon
موسمِ بہار کی سری نگر، جموں اور کشمیر میں اپنی ایک الگ ہی رونق ہوتی ہے۔اسی موسم میں یمبرزل کے پھول کھلتے ہیں۔اُس کے بعد بیدمشق کے ہرے نیلے پھول اپنی رنگینی اور حسن کے جادو سے لوگوں کو اپنی پرکشش ادائیں دکھا کر اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔اس کے بعد بادام کے پھولوں کے شگوفے کھلتے ہیں جس سے ہر طرف بادام کے درختوں کی ٹہنیوں پر سفید اور گلابی رنگوں کے پھول نظر آتے ہیں۔یہ پھول جب زمین پر گرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے زمین پر سبز قالین پر بیل بوٹوں سے کشیدہ کاری کی گئی ہے۔بادام واری میں میلہ بھی لگتا ہے۔اس میلے میں بڑی رونق اور چہل پہل رہتی ہے۔ طرح طرح کے پھولوں کی خوشبو سے تمام وادی معطر ہو جاتی ہےاور سبز گھاس پر شبنم کے قطرے موتیوں کی طرح چمکتے دیکھائی دیتے ہیں۔
کشمیر میں موسم بہار پر مضمون
بہار کے موسم میں صبح کی تازی ہوا کے جھونکے انسان کے دل و دماغ میں تازگی پیدا کر دیتے ہیں۔انسان اپنا غم بھول جاتے ہیں اور تھکاوٹ محسوس نہیں کرتے۔سیّاح دور دور سے بہار کے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں آتے رہتے ہیں اور انہیں کی آمد سے کشمیر میں اچھی خاصی تجارت اور کاروبار کو فروغ بھی ملتا ہے۔
Spring Season In Urdu Essay
بہار کے موسم میں صبح کے وقت باغوں کا سیر کرنا پڑا سہانا لگتا ہے۔ ہماری آنکھیں طراوت اور دل بھرپور سرور محسوس کرتے ہیں۔باغوں میں صبح کے وقت ایک عجیب سی روحانی کیفیت طاری ہوتی ہے۔ہر باغ خوشبو سے مہکتا رہتا ہے۔ باغوں میں مردوں اور عورتوں کی ٹولیاں ٹہلتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ قدرت کے حسین مناظر کا مشاہدہ کرنا ہو تو باغوں، مرغزاروں میں ہی کیا جا سکتا ہے۔پیرو اور درختوں پر پرندے میٹھے میٹھے پیار بھرے گیت گاتے رہتے ہیں۔ شاعروں نے بہار کے موسم کی تعریف میں بہت نظمیں، غزلیں اور قصیدے لکھی ہیں۔
موسم بہار کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انسانی زندگی میں راحت اور خوشیوں کا پیغام لانے والا موسم موسم بہا رہی تو ہے۔
مضمون موسم بہار اُردو میں
موسم بہار ہم سب کا پسندیدہ اور پیارا موسم ہے۔ اس موسم میں دن میں گرمی اتنی زیادہ نہیں ہوتی ہے۔ سورج آب و تاب کے ساتھ دن بھر چمکتے رہتا ہے۔
درختوں پر نئے موسم میں نئے نئے پتے نکلتے ہیں۔ جانوروں کے لئے ہری ہری گھاس اگتی ہیں۔ بہار کے موسم میں رنگ ہر طرف برنگے پھول کھلتے ہیں۔ کبھی کبھی بارش بھی ہوتی ہے۔
پرندے اکثر درختوں پر بہت خوش نظر آتے ہیں۔ بہار کے موسم میں نہ تو زیادہ سردی ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی گرمی۔ دن بہت لمبے ہوجاتے ہیں اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں۔ مکئی اور کپاس کی فصلیں بھی اسی موسم میں اگائی جاتی ہے۔
یہ ہمارا پسندیدہ موسم ہے۔اس موسم میں مالٹے اور امرود بھی بہت سستے اور اور ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔
0 تبصرے