Ticker

6/recent/ticker-posts

پکنک پر مضمون | آبشار کی سیر پر مضمون Essay On Picnic On Waterfall Tour In Urdu

پکنک پر مضمون | آبشار کی سیر پر مضمون

پکنک پر مضمون : ہم لوگوں کے امتحان ختم ہوگئے تھے۔ ہم یونہی ادھرادھر کی گفتگو میں مشغول تھے ۔ انہی دنوں ایک روز میرا دوست شہاب میرے پاس آیا اور پکنک کی تجویز رکھی ۔ پکنک کے لئے قریب کے آبشار کی جگہ منتخب کی گئی۔ میں نے اپنے دوست کی تجویز کو پسند کیا اور دوسرے دوستوں کو بھی خبرکر دی گئی ۔ تمام دوستوں نے اپنی آمادگی ظاہر کی اور تجویز کو پسند کیا ہم لوگوں نے مل کر تفصیل پروگرام بنا لئے۔ صبح سویرے آبشار تک جانے کی ٹھہری ہم لوگوں نے مِنی بس کرائے پر لی اور سبھوں سے وقت مقررہ پر آجانے کی درخواست کی بالکل دوسرے دن صبح سویرے ہم لوگ روانہ ہوئے۔ اتنے سارے دوستوں کے ساتھ یہ سفرکس قدر فرحت بخش تھا۔ ہم لوگوں نے بس میں رقص کیا اور فلمی دھنیں بجتی رہی ۔ نو بجے منزل آگئی ۔ نرم نرم گھاس پر دری بچھادی گئی۔ ہم لوگوں نے اپنے کھانے پینے کے سامان وہاں رکھے۔ پھر ہم سبھوں نے غسل کیا۔ آبشار کا پانی بڑا فرحت بخنش تھا ۔ اس نے ہم لوگوں میں جان ڈال دی غسل کے بعد ہم لوگوں کو بھوک نے ستایا بھرناشتہ ہوا ۔ اب آگے کے پروگرام میں کھانا بنانے کا کام تھا ۔ ہم لوگ ساتھ مل کر اس کام میں لگ گئے ۔ احمد اکرم اسلم اورشعیب نے یہ کام شروع کیا ۔ بقیہ لوگوں نے ان کی مدد کی ، ایک بجے کھانا تیار تھا۔ صاف ستھرے ماحول میں کھنا ہوا۔

کھانے کے بعد آبشار کے چاروں طرف پھیلے جنگل میں سیر کرنے نکلے ۔ اب آفتاب مغرب کی طرف جھلک رہا تھا۔ ہم لوگوں نےواپس چلنے کی ٹھانی سامان اکٹھا کئے گئے بس پر سوار ہوئے اور گاتے بجاتے شب میں گھرکولوٹ آۓ۔

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے