Ticker

6/recent/ticker-posts

کرسمس پر مضمون اردو میں | Essay on Christmas In Urdu Bismilji

کرسمس پر مضمون اردو میں | Essay on Christmas In Urdu Bismilji

کرسمس عیسائیوں کا مقدس تہوار ہے۔ یہ تہوار حضرت عیسیٰ کی یوم پیدائش میں ۲۵ دسمبرکو منایاجاتاہے حضرت عیسیٰ کی والدہ کا نام مریم تھا۔ بادشاہ کے عتاب سے تنگ آکر مریم سینکڑوں میل کی دوری طے کر کے بیت الہہم پہنچیں ۔ اس وقت مریم حاملہ تھیں۔ سردی کا موسم تھا رات کا وقت تھا۔ انہوں نے بستی کے تمام لوگوں کے یہاں پناہ لینا چاہا لیکن کوئی انہیں پناہ دینے کے لئے رضامند نہیں ہوا بستی کے قریب ہی پہاڑ کے کھوہ میں کچھ گڑیڑئے رہتے تھے ۔

کرسمس کیوں منایا جاتا ہے

مریم نے سردی کی رات ایک اصطبل میں گزاری جاڑے کی اسی سردرات کو حضرت عیسیٰ کی پیدائش ہوئی کہا جاتا ہے کہ ہندوستان ، یونان اور مصر کی طرف سے ایک نجومی ایک روشن ستارہ کو دیکھتے ہوئے اس اصتبل تک پہنچے۔ انہوں نے دیکھا کہ ستارہ آسمان سے نیچے اترآیا۔ اور اس اضطبل میں گم ہو گیا۔

کرسمس کا مضمون

یہ اس کا ثبوت تھا کہ وہاں ایک پیغمبر کی پیدائش ہوئی ہے ۔کہتے ہیں کہ ایک آسمانی آواز نے بھی حضرت مریم کو اس بات کی بشارت دی تھی کے تمہارے یہاں جس بچے نے جنم لیا ہے اس کا نام عیسیٰ مسیح رکھو، وہ بچہ بڑا ہو کر خدا کا پیغمبر بنے گا اور ساری دنیا کے لوگوں کو ظالموں سے نجات دلائے گا ۔ خدا کے کرشمہ کو دیکھ کر گڑیڑئے اصطبل میں جمع ہو گئے اور حضرت عیسیٰ کے سامنے سربسجود ہو گئے ۔ حضرت عیسیٰ کی پیدائشی ایک نہایت ہی غریب گھرانے میں غربت و افلاس کے عالم میں ہوئی تھی ۔ خدائے تعالی نے ایسے معمولی انسان کو پیغمبری عطا کی چنانچہ عیسائیوں کے مذہب کی بنیادی تعلیم ہی ہے کر کوئی بھی آدمی دولت، امارت یا بادشاہت کی وجہ سے بڑا نہیں ہوا بلکہ بڑا وہی ہوتا ہے جسے خدا کا قرب حاصل ہو جس کی روح پاکیزہ ہو اور جو دوسروں کے دکھ درد میں کا م اسکے۔ کرسمس کا تیوہار جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا حضرت عیسیٰ کے سالگرہ کے طور پر دسمبر کی ۲۵ تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس دن ہرعیسا ئی گرجا گھروں میں جمع ہوتے ہیں اپنے طور پر نمازیں ادا کرتے ہیں اور مقدس انجیل کی تلاوت کرتے ہیں۔ لوگ اپنے گھروں کو سجاتے ہیں، روشنی کرتے ہیں اور ان تمام چیزوں سے زیادہ اہمیت ایکسمس ٹری کی ہے ۔ یہ درخت مخروطی شکل کا یعنی پیچھے سے چوڑا ر اوپر سے نوکیلا ہوتا ہے ۔ اسے کر سمس کے دن روشنی کا درخت بنادیا ہے عیسائی لوگ اس کو نورخداوندی کی علامت سمجھتے ہیں کرسمس کے دن ہر عیسائی اپنے گھروں میں اس قسم کے مصنوعی درخت یا درخت کی تصویر ضرور بناتے ہیں ۔ اس رات کو تمام عیسائی ناچتے گاتے اور خوشی ماتے ہیں ۔ ان کے گیتوں میں انسان دوستی ، بھائی چارگی اور ہمدردی کے کے جذبات کوٹ کوٹ کر بھرے ہوتے ہیں ۔

کرسمس کی تاریخ

کرسمس کے موقع پر عیسائی اپنے محبوب دوستوں اور عزیزوں کو قیمتی تحفہ دینا پسند کرتے ہیں ۔ جو لوگ اپنے کسی عزیز کو کوئی تحفہ نہیں دے پاتے وہ کم سے کم ایکسمس کارڈ بھیج کر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔

کرسمس کے دن کا کیا مطلب ہے؟

مسلمانوں کی طرح عیسائی مذہب کو ماننے والے بھی دنیا کے ہر خطے میں موجود ہیں۔ اس لئے کرسمس کا تہوار دنیا کے ہر خطے میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ ایک بات اور قابل ذکر ہے کہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش ۲۵ دسمبرکو ہوئی تھی، اس کے چھ دن بعد جنوری کا مہینہ شروع ہو جاتا ہے۔ حضرت عیسیٰ کے پیدائش کے چھ دن بعد پہلی جنوری کوسن عیسوی کا آغاز ہوتا ہے۔ گو یا آج حضرت عیسی کی پیدائش ۲۵۰۰سال گذرچکے ہیں ۔

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے