Ticker

6/recent/ticker-posts

ماہ ربیع الاول اور ذکر خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

ماہ ربیع الاول اور ذکر خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم


بیشک ہمارا دین اسلام ہےاور کلمہ توحید کے اقرار میں، کہیں ذرہ برابر بھی کوئی فرق نہیں۔ پس اسی مناسبت سے، دنیا میں آباد ہر کلمہ گو ہمارا بھائی ہے۔

مجموعی طور پر۔ ۔۔الحمدللہ آج بھی مسلمانوں میں اپنے دین کا پاس و لحاظ اور اس کی خدمت کا جذبہ بدرجہ اتم موجود ہے۔

البتہ یہ ہے کہ دین کی خدمت کسی مسلک اور جماعت سے مقید نہیں۔ ممکن ہے مسلکی تنازعات کے پس پردہ ذاتی انانیت، خاندانی قیادت اور دنیوی مفاد کے حصول کا جذبہ کارفرما ہو، ایسے میں ہر عمل کا صدور دین کے نام پر، انتقامی جذبہ سے پر ہونا بعید از قیاس نہیں۔ اگر آپ دین کے لیے مخلص ہیں، تو اللہ اور اس کے حبیب نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو، جس انداز سے موثر ہو، عام کیجئے۔ مطلب دین کو آپسی اختلاف اور رنجش کی وجہ نہ بنایۓ۔ اس لیے کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں اور ہم انہیں کے امتی۔

حافظ محمد عارف
تعلیمی وسماجی خادم
کنکر باغ، پٹنہ، بہار

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے