ناول کا فن، ناول کی تعریف | ناول کے اجزائے ترکیبی، اردو ناول نگاری کا فن
ناول کا فن، ناول کی تعریف : قصہ نگاری کی اولیں روایتیں داستانوں کی شکل میں ملتی ہے۔ ۱۸۵۷ء کے سیاسی۔انقلاب کے ساتھ ساتھ ہندوستان پر انگریزوں کے وسیلے سے مغربی تہذیب کے اثرات پڑنے لگے۔ انگریزی زبان کی تعلیم کا سلسلہ بھی شروع ہوا جس سے ہندوستان کے تعلیم یافتہ طبقے کے سوچنے سمجھنے کے انداز میں نمایاں تبدیلی پیدا ہوئی۔ سرسید کے اصلاحی تحریک کے زمانے میں فرضی خیالات اور مبہم تصورات کی تاریک وادیوں سے نکل کر حقائق کی شاہراہ پر چلنے کی کاوش کی جانے لگیں۔ تو اس کے فطری اثر کے طور پر داستانوں کی قصہ نگاری نے بھی اپنے مزاج و اسلوب میں تبدیلی بر پا کی۔ اور قصہ نگاری کا شعور بھی حیات انسانی کے معاملات و مسائل کی پیشکش کی طرف متوجہ ہوا۔
اردو کے پہلے ناول نگار اور اُردو کا پہلا ناول کا نام کیا ہے؟
چنانچہ ڈپٹی نذیر احمد کے پہلے ناول ’’مراۃ العروس‘‘ کے بعد ناول نگاری کا یہ ذوق و شوق تیزی کے ساتھ فروغ پذیر ہوا۔ معاملات و مشاہدات، تجربات، احساسات و خیالات کے امتزاج کو قصہ بینی کے عنصر کے ساتھ ناول نگاری کے ذریعہ پیش کیا جانے لگا۔
ناول کیا ہے؟ناول کی تعریف
ناول کے تنقید نگاروں نے صنف ناول کو زندگی کا تر جمان بھی کہا ہے اور نقاد بھی۔ کیونکہ ناول نگار ایک مثبت نقطہ نظر کے تحت زندگی کی صالح روایتوں کی جستجو بھی کرتا ہے اور اسے فروغ دینے کی کاوش بھی۔ ناول کے لئے درجہ ذیل عناصر فن یا اجزائے ترکیبی کو اہم تصور کیا گیا ہے۔
ناول کے اجزائے ترکیبی
(۱) قصه بینی
(۲) پلاٹ
(۳) واقعات
(۴) کردار
(۵) پس منظر
(۲) زبان و بیان
(۷) نقظ نظر
ناول کے اجزائے ترکیبی میں قصہ بنی کیا ہے
@( 1 ) قصہ بنی۔ ناول کی دلچسپی کا عنصر واقعات کی قصہ بینی کی وجہ سے نمایاں ہوتا ہے۔ قصہ بینی نہ ہو تو ناول کے واقعات بیانات بن کر رہ جائیں گے۔ اور ناول میں کسی طرح کی تاثیر و کشش موجود نہیں ہو گی۔ اس میں جو واقعات پیش کئے جاتے ہیں ضروری ہے کہ وہ زندگی سے ماخوذ ہوں۔ حیات انسانی کی شخصی اور سابی سر گرمیوں سے اخذ کئے گئے واقعات ہی زندگی کی تعمیر و تنقید کر سکتے ہیں۔
ناول کے اجزائے ترکیبی میں پلاٹ کی کیا ہے
(2) پلاٹ۔ ناول کے تمام واقعات ترتیب و ضابطے کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ان کا ایک رینج ہوتا ہے جس سے پلاٹ کا عنصر منسلک ہے۔
پلاٹ کی تعریف
ناول کا پلاٹ جتنا منضبط اور جتنا مر بوط ہو گا اس کا تاثر اتناہی شفاف ہو گا۔
ناول کا پلاٹ عام طور پر کیا ہوتا ہے
پلاٹ کی تشکیل کے لئے تکنیکی ہنر مندی اور مشاقی ضروری ہے۔اس کی کامیاب تخلیق کے لئے تخلیقی بصیرت سے زیادہ فنی بصیرت کو اہم تصور کیا گیا ہے۔
داستان اور ناول میں کیا فرق ہے
( 3 ) واقعات۔ واقعہ نگاری پلاٹ کے اندر ابتدا، عروج اور انجام کے مراحل سے گزرتی ہے۔ ظاہر میں واقعات کو پیش کرنے کے لئے ایسے ہی واقعات مفید ہوتے ہیں جو عام انسانوں سے ملتے جلتے ہوں۔
اردو میں ناول نگاری میں کردار کی اہمیت
(4) کردار۔ ان افراد واقعات کو کردار کہا جاتا ہے۔ ناول کے یہ کردار دو انداز کے ہوتے ہیں۔ بعض کردار مرکزی نوعیت رکھتے ہیں۔ انھیں قصے کا ہیرو یا ہیروئن کہا جاتا ہے۔ بقیہ تمام کردار جزوی یا ثانوی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں۔جو ناول کے واقعات کی تکمیل کے لئے وقتاًً فوقتاً جزوی طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ ناول نگار اپنے کرادروں کی نفسیات، جذبات و احساسات پر بھی گہری نظر رکھتا ہے۔ ناول نگار اپنے تمام کردار حقیقت ارضی ماحول سے منتخب کرتا ہے۔
ناول کے پس منظر
( 5 ) پس منظر۔ ان کرداروں سے متعلق تمام واقعاتی سرگرمیاں کسی نہ کسی معاشرتی پس منظر میں رونما ہوتی ہیں۔ معاشرہ نگاری اور حیات آفرینی کامر حلہ ان سے منسلک ہوتا ہے۔
ناول کے زبان و بیان
( 6 ) زبان و بیان۔ ان کر ادروں اور واقعوں کی پیش کش کے لئے زبان و بیان کو اظہار کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے۔ چنانچہ زبان و بیان کے عنصر کے برتاؤ کے لئے بھی ناول نگار اپنی بے پناہ مشاقی سے کام لیتا ہے۔ زبان ایسی ہو جو عام افراد کے لئے ناموزوں نہ ہو۔ بنیادی طور پر کردار جس طبقے اور ماحول کے ہوتے ہیں زبان و بیان بھی اسی طبقے اور ماحول سے منسلک ہوتے ہیں۔
ناول کا مرکزی خیال، نقطہ نظر
( 7 ) نقطہ نظر۔ نقطہ نظر کے اظہار میں بے جاجوش و خروش سے کام لینا ایک اچھا ناول نگار کے لئے مناسب نہیں۔ جس طرح زندگی بے مقصد نہیں ہوتی اسی طرح ناول بھی بے مقصد تخلیق نہیں کیا جاتا۔ اس کے پس منظر میں ناول نگار کے نقطہ نظر کی کار فرمائی رہتی ہے جس کے تحت انفرادی یا اجتماعی زندگی کو بہتر بنانے کی کاوش کا میلان سامنے آتا ہے۔
اور پڑھیں 👇
0 تبصرے