Ticker

6/recent/ticker-posts

حمد باری تعالیٰٰ اردو حمد باری تعالی Hamd Bari Tala In Urdu Written

Hamd Bari Tala Lyrics In Urdu | Hamd Bari Tala In Urdu Written


حمد تیرے ہی لئے ہے اے خدا
دولتِ ایمان کی ہم کو عطا
۔
ذات تیری پاک اور بے عیب ہے
تو ہی بے شک عالمِ ہر غیب ہے
۔
خلق میں کوئی تیرا ساجھی نہیں
مشرکوں سے تو کبھی راضی نہیں
۔
قالبِ آدم میں پھونکا روح کو
غرق ہونے سے بچایا نوح کو
۔
حکم جب تو نے ہوا کو دے دیا
عاد کو برباد اس نے کر دیا
۔
نور رحمت کا ترے روشن ہوا
نار تیرے دوست پر گلشن ہوا
۔
دو جہاں میں ہے خدا تیرا ہی راج
تو جسے چاہے اسے پہناۓ تاج
۔
تو جو چاہے تو بلالے عرش پر
تو جو چاہے تو گر ادے فرش پر
۔
تو جسے چاہے اسے اونچا کرے
توجے چاہے اسے نیچا کرے
۔
کر قمرؔ کی معاف یارب سب خطا
در پہ تیرے ہے کھڑا بندہ ترا

حمد باری تعالیٰ اردو میں

ہے نام الله مولا تیرا، سبحان اللہ ،سبحان اللہ
ہے کوئی نہیں سانجھا تیرا، سبحان اللہ ،سبحان الله
۔
ہےحمد کے لائق تو مولا، سبحان اللہ سبحان اللہ
پڑھتے ہیں سبھی کلمہ تیرا، سبحان اللہ سبحان اللہ
۔
ہے دل میں میرے سودا تیر،سبحان اللہ سبحان الله
اور لب پہ میرے چرچا تیرا، سبحان اللہ سبحان اللہ
۔
ہے خلق پہ رب احسان تیرا، سبحان اللہ سبحان اللہ
ہے ارض و سما ماں مولا تیرا، سبحان اللہ سبحان اللہ
۔
یه شجر و حجر سحرا تیرا، سبحان الله سبحان الله
یه گلشن و گل غنچہ تیرا، سبحان اللہ سبحان الله
۔
سب پر ہے عیاں جلوہ تیرا، سبحان اللہ سبحان الله
گاتے ہیں سبھی نغمہ تیرا، سبحان الله ، سبحان الله
۔
کر مجھ کو عطا چشم بینا، سبحان اللہ سبحان الله
کہ آۓ نظر جلوہ تیرا، سبحان الله سبحان الله
۔
اس راہ پر یارب ہم کو چلا، سبحان اللہ سبحان اللہ
جو رستہ ہے سیدھا تیرا، سبحان الله ، سبحان الله
۔
کر معاف قمر کی ساری خطا، سبحان الله ، سبحان اللہ
ہے در پہ کھڑا بندہ تیرا، سبحان الله ، سبحان الله

حمد باری تعالیٰ

حمد کے لائق خدایا بالیقیں تو ہی تو ہے
ہے یقین ہم کو ، کہ رب العالمیں تو ہی تو ہے
۔
ذات ہے رمٰن تیری اور ہے تو ہی رحیم
بخش دے میرے گناہوں کو، کہ ہے تو ہی کریم
۔
پاک تیری ذات ہے ہر عیب سے بے شک خدا
کر دے اپنے فضل سے تو معاف سب میری خطا
۔
بخشا ہے کام تیرا چونکہ تو غفار ہے
ڈالتا ہے عیب پر پردہ کہ تو ستار ہے
۔
خلق پر مولیٰ میرے بیحد ترا احسان ہے
نام تیرا دو جہاں میں اس لئے منان ہے
۔
غم کے ماروں کو عطا کرتا ہے تو صبر جمیل
بگڑی تو سب کی بناتا ہے کہ تو نعم الوکیل
۔
رزق دینا نیک و بد کو یہ ترا ہی کام ہے
رازق ہر انس و جاں رزاق تیرا نام ہے
۔
بخشتا ہے ہر نفس کو تو ہی قوت لایموت
تو ہے خالق دوجہاں کا تو ہے حی لایموت
۔
تو جو چاہے تو کرے دم میں عزیزوں کو حقیر
ذات ہر شے پر تری ہے، اے میرے مولی قدیر
۔
تو جو چاہے تو زمین شور میں سنبل آگے
تو نہ چاہے تو چمن میں بھی نہ ہر گز گل کھلے
۔
حمد تیری کیا کرے ناچیز بندہ یہ قمر
خشک ہے، اس کا قلم اور ہے زباں بھی بے اثر

اللہ تعالی کی حمد و ثناء شاعری

کرم کر مرے حال پر اے کریم
میں عاصی ہوں تو ہے غفور رحیم
۔
گل و غنچہ میں ہے تری ہی شمیم
ہے راحت رساں بن کے بادنیم
۔
فقط ایک تو ہی ہے فریاد رس
ہے مشہور تیرا ہی لطفِ عمیم
۔
ہیں انعام و احسان بیحد ترے
ہے محسن تو ہی اور تو ہے نیم
۔
خطاؤں کو کرتا ہے تو در گزر
کہاں دوسرا کوئی ایسا حلیم
۔
ہیں حادث سبھی جو ہیں تیرے سوا
فقط ذات تیری ہے مولی قدیم
۔
ہے سنتا سمجھتا مری ہر دعاء
ہے بیشک توہی اک سمیع علیم
۔
خبر سب کی رکھتا ہے ہرحال میں
مسافر ہو کوئی کہ ہو وہ مقیم
۔
قمر در پہ اس کے ہی کر سر کو خم
اگر ہے تجھے کچھ بھی عقل سلیم
۔
سید مظاہر عالم قمرؔ شمشی
چک اولیاء، ویشالی۔۸۴۴۱۲۲، بہار، انڈیا

حمدوثنا شاعری اردو hamd Bari Tala Urdu written

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے