Ticker

6/recent/ticker-posts

حمد ربِ جلیل حمد باری تعالیٰ

حمد ربِ جلیل حمد باری تعالیٰ


allah اللہ


حمد ربِ جلیل


میری ہر دھڑکن عبادت ہے تری میرے خدا
ہے عطا تیری کہ اب ہے شاعری میری وفا

 صورِ اسرافیل کی جب قبر میں آئے ندا
آنکھ میں کھولوں تو لب پر ہو درودِ مصطفےٰ

تُو، تو کہتا ہے تجھے کوئی نہیں ہے دیکھتا
میں نے دیکھا ہے تجھے اپنے ہی دل میں اے خدا

تجھ سے پوشیدہ مرا کوئی عمل ممکن نہیں
تو جہاں ہوتا نہیں ایسی جگہ کوئی بتا

میں جبیں رکھ دوں جہاں ہوتے ہیں میرے سامنے
تیرے جلوے آشنا قدرت تری تیری عطا

خالق و مسجود تو ہے رازق و معبود تُو
تو خدا جلوے ترے تیری عطا میر ی ضیا

ہیں جبین ِناز میں جلوے ترے، دل میں مرے
نور کے جلوے ترے محبوب تیرے مصطفےٰ

زندگی تیری امانت میں ترا بندہ فقیر
رزق بخشش اس لئے میں ہر گھڑی ہوں مانگتا

روز محشر تک میں چاہوں زندگی مجھ کو ملے
میری جنت ہے مدینہ عرش ہے کعبہ ترا

چار سو تیری ضیا میں زندگی لگتی ہے گل
میرے دل دھڑکن سے جب آنے لگے تیری صدا
٭٭٭
گل بخشالوی
کھاریاں ( پاکستان)
٭٭٭

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے