Ticker

6/recent/ticker-posts

افسانہ کلرک کی موت کا خلاصہ اور سوالات و جوابات

افسانہ کلرک کی موت کا خلاصہ اور سوالات و جوابات


آج کی تحریر میں ہم چے خوف کا افسانہ کلرک کی موت کا مطالعہ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ افسانہ این سی ای آر ٹی کی بارہویں جماعت NCERT Class 12 Urdu میں شامل ہے اس لیے اس کا مطالعہ کرنا ہم سب کے لیے ضروری ہے۔ افسانہ کلرک کی موت سے این سی ای ار ٹی کے امتحان میں اکثر سوالات پوچھے جاتے ہیں اس لیے اس تحریر میں ہم کلرک کی موت افسانہ کے سوالات و جوابات بھی پیش کریں گے۔

افسانہ کلرک کی موت کا خلاصہ

افسانہ کلرک کی موت ایک روسی کہانی ہے۔ اس کے مصنف کا نام چے خوف ہے۔ افسانہ ’کلرک کی موت‘ کو روسی زبان سے اردو میں ترجمہ کی گئی ہے۔ یہ افسانہ ایک غریب کلرک چیرویا کوف اور ایک جرنل بری زالوف کے ارد گرد گھومتی پھرتی ہے۔ چیرویا کوف کے چھینکنے کا انداز ایسا عجیب ہے کہ ایک بار تھیٹر میں ڈراما دیکھنے کے دوران جب چیرویا کوف کو اچانک چھینک آ جاتی ہے تب وہ بنا ادھر ادھر دیکھے ہی بے قابو ہو کر چھینک دیتا ہے۔ لیکن بعد میں اسے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی چھنک کی صورت میں اس کی تھوک اس کے ساتھ بیٹھے جرنل بری ژالوف کے اوپر گر جاتی ہے۔

چیرو یاکوف کو اپنی اس حرکت پر بے حد شرمندگی محسوس ہوتی ہے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ آدمی اس کے محکمے کا افسر نہیں ہے پھر بھی وہ بار بار اس سے معافی طلب کرتا ہے۔ جرنل اس کے اس عمل سے کافی اکتاہٹ کا شکار ہونے لگتا ہے۔ چیرویا کوف کو اپنی نادانستہ حرکت پر اتنی شرمندگی ہوتی ہے کہ دوسرے ہی دن وہ جرنل کے دفتر اس سے معافی طلب کرنے دوبارہ پہنچ جاتا ہے۔ وہاں بھی جرنل اس سے انتہائی عجیب سلوک روا رکھتا ہے اور کہتا ہے کہ تم میرا مذاق اڑانے کی کوشش کر رہے ہو۔

چیرایا کوف کو جرنل کی اس بات پر بھی بہت تکلیف ہوتی ہے۔ وہ اس سے دوبارہ معافی مانگنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے تب جرنل اس کو بری طرح جھڑک دیتا ہے۔ جرنل کا یہ رویہ دیکھ کر چیرویا کوف بہت مایوس ہوتا ہے وہ اندر تک ہل جاتا ہے اور یہی تکلیف دہ دلآزاری اس کی موت کا سبب بن جاتی ہے۔

کلرک کی موت کے سوالات و جوابات

سوال نمبر ١

چیرویا کوف کو ایک صاحب اخلاق انسان کیوں کہا گیا ہے؟

جواب: چیرویا کوف کو ایک صاحب اخلاق انسان اس لیے کہا گیا ہے کیونکہ وہ محفل کے آداب سے اچھی طرح واقف ہے لیکن ایک فطری عمل یا عادت یعنی چھینک پر قابو نہ رکھ پانے کی وجہ سے وہ لوگوں کے درمیان چھینک لیتا ہے اور اس کے چھینکنے کا انداز بھی بالکل الگ ہے۔ لیکن اس کے بعد وہ گرد و پیش کا جائزہ ضرور لیتا ہے کہ اس کی وجہ سے کہیں کسی کو تکلیف تو نہ پہنچی ہو۔ دراصل جرنل بری ژالوف سے اس کا معافی مانگنا بھی چیرویا کوف کے صاحب اخلاق ہونے کی دلیل ہے۔

سوال نمبر ٢

دفعتاً چھینک آنے پر چیرویا کوف کا ردعمل کیا تھا؟

جواب : دفعتاً چھینک آنے پر چیرویا کوف کا چہرہ متغیر ہوگیا۔ دیدے اوپر کی طرف چڑھ گئے اور سانسیں رک سی گئیں۔ وہ نشست پر دوہرا ہوگیا اور اس کے منھ سے آخ چھیں کی آواز برآمد ہوئی۔

سوال نمبر ٣

آپ کے نزدیک جرنل بری ژالوف کے کردار کا کون سا پہلو نا پسندیدہ ہے؟

جواب : بری ژالوف کے کردار کا سب سے نا پسندیدہ پہلو اس کے لہجے کی کرختگی اور حد سے بڑھی ہوئی اس کی بد مزاجی ہے۔

سوال نمبر ٤

چیرویا کوف کی موت کا سبب کیا ہے؟

جواب : چیرویا کوف کی موت کا سبب وہ ذلت اور بے مروتی ہے جو اسے جرنل بری ژالوف کے ہاتھوں اٹھانی پڑی۔

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے