Ticker

6/recent/ticker-posts

منشی نبی بخش حقیر کے نام غالب کا خط کا خلاصہ اور سوالات و جوابات

منشی نبی بخش حقیر کے نام غالب کا خط کا خلاصہ اور سوالات و جوابات


منشی نبی بخش حقیر کے نام
آج کی تحریر میں ہم حصہ نثر باب اول سبق مکتوب نگاری کے تحت مرزا غالب کی خطوط نگاری مکتوبات غالب کا مطالعہ کرنے جا رہے ہیں۔ منشی نبی بخش حقیر کے نام این سی ای آر ٹی کی بارہویں جماعت NCERT Class 12 Urdu میں شامل ہے اس لیے اس کا مطالعہ کرنا ہم سب کے لیے بے حد ضروری ہے۔ غالب کا خط منشی نبی بخش حقیر کے نام سے این سی ای ار ٹی کے امتحان میں اکثر سوالات پوچھے جاتے ہیں اس لیے اس تحریر میں ہم مرزا غالب کی مکتوب نگاری منشی نبی بخش حقیر کے نام کا خلاصہ اور سوالات و جوابات بھی پیش کریں گے۔

منشی نبی بخش حقیر کے نام خط کا خلاصہ

منشی نبی بخش حقیر کے نام یہ ایک خط ہے جسے مرزا غالب نے منشی حقیر کو لکھا تھا۔ منشی نبی بخش کے نام سے تحریر کردہ اس خط میں مرزا غالب نے دہلی میں گرمی کی شدت اور اس سے ہونے والی پریشانیوں کا بیان کیا ہے۔

غالب نے اپنے اس خط میں لکھا ہے کہ میری ساٹھ سال کی عمر میں کبھی بھی ایسی گرمی نہ پڑی۔ جیسی اس بار پڑ رہی ہے۔ غالب نے اس خط کے ذریعہ منشی نبی بخش حقیر کو بتایا کہ چھٹے اور ساتویں رمضان کے دن خوب بارش ہوئی جو جیٹھ کے مہینے میں پہلے کبھی نہ ہوئی تھی۔ مرزا غالب آگے خط میں اس طرح لکھتے ہیں کہ اب بارش ہونے لگی ہیں اور بادل چھائے رہتے ہیں اور ہوا بھی چلتی ہے تب جاکر گرمی کا احساس کچھ کم ہوتا ہے۔

غالب لکھتے ہیں کہ روزے تو رکھتا ہوں مگر پانی پی لیتا ہوں اور کبھی حقہ بھی پی لیتا ہوں یعنی کی روزے کو بلاتا رہتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی غالب نے اسی خط میں ہاتھرس میں فساد ہونے کا سبب بھی بیان کیا ہے جس میں مجسٹریٹ کے زخمی ہو جانے کی بات لکھی ہے۔ غالب نے اس خط میں ہاتھ رس میں فساد کی وجہ بھی بتائی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ہاتھ رس میں راستہ چوڑا کرنے اور حویلیوں اور دکانوں کو توڑنے کی وجہ سے ہی ہنگامہ برپا ہوا تھا اور لوگوں نے جم کر پتھر مارے تھے جس کی وجہ سے مجسٹریٹ زخمی ہو گیا۔ غالب اس خط کے آخر میں یہ خواہش ظاہر کرتے ہیں کہ اگر منشی نبی بخش حقیر خط لکھیں، تو تمام تر حالات تفصیل کے  ساتھ قلمبند کریں تو بہتر ہوگا۔

سوال نمبر (١)

مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق و سباق کے تحریر کریں اور نیچے دئے گئے سوالات کے جوابات دیں۔

”اقتباس“
گرمی کا حال کیا پوچھتے ہو اس ساٹھ برس میں یہ لو اور یہ دھوپ یہ تپس نہیں دیکھی۔ چھٹی ساتویں رمضان کو مینہ خوب برسا۔ ایسا مینہ جیٹھ کے مہینے میں بھی کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اب مینہ کھل گیا ہے۔ ابر گھرا رہتا ہے۔ ہوا اگر چلتی ہے تو گرمی نہیں ہوتی اور اگر رک جاتی ہے تو قیامت آ جاتی ہے۔ دھوپ بہت تیز ہے۔ روزہ رکھتا ہوں مگر روزے کو بہلائے رہتا ہوں۔ کبھی پانی پی لیا، کبھی حلقہ پی لیا، کبھی کوئی ٹکڑا روٹی کھا لیا۔ یہاں کے لوگ عجیب فہم اور طرفہ روش رکھتے ہیں۔ میں تو روزہ بلاتا رہتا ہوں اور یہ صاحب فرماتے ہیں کہ تو روزہ نہیں رکھتا۔ یہ نہیں سمجھتے کہ روزہ رکھنا اور چیز ہے اور روزہ بہلانا اور بات ہے۔

سوال نمبر (١)

مندرجہ بالا اقتباس کس سبق سے ماخوذ ہے؟

جواب : یہ اقتباس مرزا غالب کے خط منشی نبی بخش حقیر کے نام خط سے ماخوذ ہے۔

سوال نمبر (٢)

خط کے مطابق چھٹے ساتویں رمضان کو کون سا واقعہ پیش آیا تھا؟

جواب : چھٹی ساتویں رمضان کو مینہ خوب برسا تھا ایسا مینہ جیٹھ کے مہینے میں کبھی نہیں برسا تھا۔

سوال نمبر (٣)

منشی نبی بخش حقیر کے نام خط میں کون سے موسم کا ذکر کیا گیا ہے؟

جواب : منشی نبی بخش حقیر کے نام خط میں گرمی کے موسم کا ذکر کیا گیا ہے۔

سوال (٤)

اقتباس میں آئے الفاظ کے معنی تحریر کیجئے.

الفاظ — معنی
مینہ — بارش
طرفہ — انوکھا
تپش — گرمی

سوال (٥)

اقتباس میں شامل ”عجب فہم“ اور ”طرفہ روش“ کس کے لیے استعمال ہوا ہے؟

جواب : یہ الفاظ دہلی شہر کے باشندوں کے لیے استعمال ہوا ہے۔

سوال نمبر (٦)
غالب کے خطوط کی خصوصیات تحریر کیجئے؟
جواب : غالب نے مراسلے کو مکالمہ بنا دیا ہے۔ ساتھ ہی لمبے چوڑے القاب و آداب سے پرہیز کیا ہے۔ غالب کے خطوط میں واقعہ نگاری ،منظر نگاری، جذبات نگاری اور طنز و مزاح کی بھرپور عکاسی ملتی ہے۔


معروضی سوالات کے جوابات

سوال نمبر (١)

مرزا غالب کب اور کہاں پیدا ہوئے؟

جواب : 1997ء آگرہ میں

سوال نمبر (٢)

دستنبو کتاب کے مصنف کون ہے؟

جواب۔ مرزا غالب

سوال نمبر (٣)

وہ کون سا خطوط نگار ہے جن کے خطوط میں 1857ء کے ماحول کا ذکر تفصیل سے ملتا ہے؟

جواب۔ غالب

سوال نمبر (٤)

مکتوب کے معنی کیا ہے؟

جواب۔ خط

سوال نمبر (٥)

غالب دہلی میں نو دس برس کس کے مکان میں رہے؟

جواب۔ حکیم محمد حسن خا

سوال نمبر (٦)

مسکن کے کیا معنی ہیں؟

جواب۔ گھر

سوال نمبر (٧)

منشی ہر گوپال تفتیش اور منشی نبی بخش حقیر کے نام کس نے خط لکھا؟

جواب۔ غالب

سوال نمبر (٨)

مکتوب عالیہ کسے کہتے ہیں؟

جواب : جس کو خط لکھا جائے

سوال نمبر (٩)

مراثلے کو مکالمہ کس نے بنایا؟

جواب : غالب

سوال نمبر (١٠)

غالب کے خطوط کی اہم خصوصیت کیا ہے؟

جواب۔ مراسلے کو مکالمہ بنانا

سوال نمبر (١١)

پنج آہنگ اور مہر نیم روز کس کی کتابیں ہیں؟

جواب : مرزا غالب کی کتابیں ہیں۔

سوال نمبر (١٢)

غالب کے اردو خطوط کے مجموعوں کے نام کیا ہے؟

جواب : عود ہندی۔ اور اردوئے معلٰی

سوال نمبر (١٣)

آپ کے نصاب میں شامل کن دو لوگوں کے نام غالب نے خط لکھا، تحریر کیجئے؟

جواب : مرزا ہر گوپال تفتہ اور منشی نبی بخش حقیر کے نام غالب نے خط لکھا۔

سوال نمبر (١٤)

غالب کی سن وفات کیا ہے؟

جواب : غالب کی سن وفات 1869 ء ہے

سوال نمبر (١٥)

غالب نے اپنی نثر نگاری کا آغاز کونسی زبان سے کیا؟

جواب : غالب نے نثر نگاری کا آغاز فارسی زبان سے کیا۔

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے