Ticker

6/recent/ticker-posts

افسانہ کی تعریف | جدید اردو افسانہ نگاری Afsana Ki Tareef In Urdu

افسانہ کی تعریف | جدید اردو افسانہ نگاری Afsana Ki Tareef In Urdu

افسانہ نگاری کا فن اردو کے جدید نثری ادب کی اہم ترین صنف ہے ۔افسانہ کو انگریزی میں ’’شارٹ سٹوری ‘‘ مختصر کہانی کہا جاتاہے۔ یہ صنف اردو میں افسانہ، مختصر افسانہ یا کہانی تینوں ہی ناموں سے مشہور ہوا ہے۔ افسانہ کی اہم خصوصیت اسکا اختصار ہوتا ہے۔ داستان اور ناول کے مقابلے یہ بہت مختصر سا ہوتا ہے۔ حالانکہ افسانوں کے مختصر ہونے کی کوئی خاص حد طے نہیں کی گئی ہے پھر بھی افسانے میں ناول کے مقابلے میں زیادہ تر کسی ایک ہی واقعہ کا بیان کیا جاتا ہےاور کردار بھی کم سےکم رہتےہیں۔ افسانے کے کردار ایک ہی مقصد کے لئے قصے میں ہوتے ہیں۔ اس لیئے اس کا پلاٹ ذیادہ مربوط اور جامع بھی ہوتا ہے ۔

افسانہ کیا ہے افسانہ کی تعریف

افسانہ سے مراد ایسی کہانی ہوتی ہے جس میں کسی خاص شخص کی زندگی کا محض ایک ہی پہلو پیش کیا جائے۔اس میں کوئی ایسا واقعہ بیان کیا جائے جس کا ابتدا، ارتقاء، اور خاتمہ کے ساتھ زندگی کی بصیرت میں اضافہ بھی کیا جائے۔

افسانہ کا موضوع

افسانہ میں انسان کی ذہنی اور جذباتی پریشانیوں اور سماجی مسائل کی ترجمانی کی جاتی ہے ۔افسانے میں انسانی زندگی کے کسی بھی گوشے اور واقعے کی نفساتی سچائی کو پیش کیا جاتا ہے ۔فن کے اعتبار سے افسانہ کی اجزائے ترکیبی میں پلاٹ نگاری کردار نگاری، وحدت تاثر، زماں و مکاں،موضوع و اسلوب کو بےحد اہمیت حاصل ہے۔

اردو میں افسانہ نگاری کی ابتداء

اردو میں افسانہ نگاری کی ابتداء انگریزی ادب کے زیرِ اثر ہوئی۔

اردو کا پہلا افسانہ نگار

تاریخی حیثیت سے اردو افسانہ کی ابتدا بیسویں صدی کے آغاز میں راشدالخیری کا افسانہ نصیر اور خدیجہ سے تسلیم کی جاتی ہے ۔اس کے بعد پریم چند نے افسانہ نگاری کو باقاعدہ طور پر اردو ادب میں رائج کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔پریم چند کا افسانوی مجموعہ سوز وطن کو اردو کا پہلا افسانوی مجموعہ تسلیم کیا جاتا ہے ۔پریم چند کے بعد اس صنف میں طبع آزمائی کرنے والوں میں سجاد حیدر یلدرم، حکیم یوسف خاں، کرشن چند، قراۃ العین حیدر، عصمت چغتائی، سعاد حسین منٹو، غلام عباس، رجندر سنگھ بیدی،وغیرہ اہمیت کے حامل ہیں۔

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے