Ticker

6/recent/ticker-posts

منقبت حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں شاعری

منقبت حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں شاعری

منقبت حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں شاعری

خواجہُ خواجگان فخر ہندوستان معین الدین حسن چشتی سنجری رح
منقبت
یہی ہے بس مری چاہت مرے غریب نواز
عطا ہو دین کی دولت مرے غریب نواز

دیار ہند میں تجھ سا نہیں کوئی سلطان
دلوں پہ تیری حکومت مرے غریب نواز

کروں نہ کس لۓ قربان جان و دل اپنا
ہے تم سے عزت و شہرت مرے غریب نواز

مجھے تو جو بھی ملا ہے وہ سب تمھارا ہے
یہ میرا دل مری شہرت مرے غریب نواز

تمھارے نام کا صدقہ جو مجھ کو مل جاۓ
تو پھر نہیں کوئی حاجت مرے غریب نواز

ترے کرم نے مجھے مالا مال کر ڈالا
ہے مجھ پہ تیری عنایت مرے غریب نواز

جو تیرے نام کا پٹہ گلے میں ڈال لیا
بڑھی ہے اور مری عظمت مرے غریب نواز

جو نام لیتا ہے شہزاد صبح و شام ترا
ہو اس میں اور بھی شدت مرے غریب نواز

سلیم شہزاد برہان پور

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے