Ticker

6/recent/ticker-posts

منقبت حضرت غوث پاک : شیخ عبدالقادر جیلانی غوث پاک منقبت

منقبت حضرت غوث پاک : شیخ عبدالقادر جیلانی
غوث پاک منقبت

کیجئے کرم ہیں گردشیں گھیرے اے غوث پاک
الطاف اور رحمتوں والے اے غوث پاک

دل چاہتا ہے جائیں مدینے اے غوث پاک
کردیں دعائیں حق میں ہمارے اے غوث پاک

اللہ رے یہ شانِ سخاوت کہ دیدیا
جو کچھ بھی مانگا آپ سے ہم نے اے غوث پاک

ہر در کی خاک چھان کے کہنا پڑا مجھے
کوئی نہیں ہے آپ سے بڑھ کے اے غوث پاک

مجھکو بھی اپنے در کا بنا لیجیے گدا
پیارے اے غوث پاک نرالے اے غوث پاک

آج اس "ذکی "کو آپ کی چوکھٹ پہ دیکھ کر
ہیں مشکلیں پسینے پسینے اے غوث پاک
ذکی طارق بارہ بنکوی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے