Ticker

6/recent/ticker-posts

منقبت در شان حضرت بابا تاج الدین علیہ الرحمہ | حضرت بابا تاج الدین کی شان میں شاعری

منقبت در شان حضرت بابا تاج الدین علیہ الرحمہ

۔۔۔۔

سیدوں کے پیشوا ہیں شاہ تاج الاولیاء
چرخ عظمت کی ضیا ہیں شاہ تاج الاولیاء

دنگ سارے ہوگئے انگریز ان کو دیکھ کر
باکرامت پرضیا ہیں شاہ تاج الاولیاء

آپ حضرت عسکری کی منفرد اولاد ہیں
چہرہ دیکھو خوش نما ہیں شاہ تاج الاولیاء

دیکھنے سے جن کو یاد آئے خدائے دوجہاں
جذب کا وہ آئینہ ہیں شاہ تاج الاولیاء

ایک ہی ہے وقت لیکن دو جگہ پر ہیں مقیم
سوچنا مت گمشدہ ہیں شاہ تاج الاولیاء

آپ کی برکت ہے ایسی، نیم بھی میٹھا ہوا
سب نے دیکھا خوش ادا ہیں شاہ تاج الاولیاء

آپ‌ کی موجودگی سے خوب تر ہے ناگپور
ایسے محبوب خدا ہیں شاہ تاج الاولیاء

دے دیا جب حکم تو مردہ بھی زندہ ہوگیا
غوث اعظم کی ادا ہیں شاہ تاج الاولیاء

آپ کے در سے کوئی خالی نہیں لوٹا کبھی
صاحب جود و سخا ہیں شاہ تاج الاولیاء

وقف کردی خدمت دیں کے لئے عمر تمام
خوب "عینی "باوفا ہیں شاہ تاج الاولیاء
۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے