منقبت در شان حضرت سیدہ زینب بنت فاطمہ رضی اللہ عنہا
منقبت در شان حضرت سیده زینب
ہیں بہت خوب سیدہ زینب
صبر ایوب سیدہ زینب
۔
ان کو کہتے ہیں ثانیء زہرا
شہ کی محبوب سیدہ زینب
۔
دونوں بیٹوں کو کردیا قربان
حق کی مجذوب سیدہ زینب
۔
آپ کے خطبہء درخشاں سے
سب ہیں مغلوب سیدہ زینب
۔
کی نہیں قدر آپ کی جس نے
ہے وہ مغضوب سیدہ زینب
۔
حیدر و فاطمہ و شبر سے
تم ہو منسوب سیدہ زینب
۔
علم و حکمت ہدی کے سب اسباق
تم میں مکتوب سیدہ زینب
۔
ہیں تمھارے سبھی حروف نکات
دیں کے مندوب سیدہ زینب
۔
تم نے دیکھے تھے جو برائے دیں
خواب تھے خوب سیدہ زینب
۔
خلد بانہوں میںلےگی ان کو جو ہیں
تم سے منسوب سیدہ زینب
۔
خود حیا کرتی ہے حیا "عینی "
یوں ہیں محجوب سیدہ زینب
۔
از: سید خادم رسول عینی
0 تبصرے