Ticker

6/recent/ticker-posts

سید الشہداء حضرتِ سیدنا امیرِ حمزہ رضی اللّٰه تعالٰی عنہ کی شان میں شاعری اشعار منقبت

منقبت در شان سید الشہداء حضرتِ سیدنا امیرِ حمزہ رضی اللّٰه تعالٰی عنہ


syed-ul-shuhada-hazrat-ameer-hamza-ki-shan-mein-manqabat-shayari

Syedush Shuhada Hazrat Syedna Ameer Hamza Ki Shaan Manqabat Shayari

پیکرِ جرأت و ایثار، شیرِ رسول اللّٰه ﷺ، سید الشہداء حضرتِ سیدنا امیرِ حمزہ رضی اللّٰه تعالٰی عنہ کی شان میں خراجِ عقیدت و محبت

کلام۔ توصیف رضا رضوی

سیراب کِیا جِس نے سب کو، چشمہ ہے امیرِ حمزہ کا
رحمت کے نگر میں پیارا سا روضہ ہے امیرِ حمزہ کا

ہے ناز شہادت کو اُن پر ہے ناز شجاعت کو اُن پر
ہر گام گلِ رحمت ہے جہاں، رستہ ہے امیرِ حمزہ کا

جاں لینی پڑے تو لے بھی لیں، جاں دینی پڑے تو دے بھی دیں
آقا کے لیے واللّٰہ ایسا جزبہ ہے امیرِ حمزہ کا

جو پیار کرے دل سے وہ تو مر کے بھی زندہ رہتا ہے
اور دشمن زندہ رہ کر بھی مردہ ہے، امیرِ حمزہ کا

تو چھوڑ نِکل جا اے نجدی جب ان سے ہے اِتنی نفرت تو
مکہ ہے امیرِ حمزہ کا طیبہ ہے امیرِ حمزہ کا

کیا شان خدا نے بخشی ہے صدیاں گزریں لیکن پھر بھی
ڈر کُفر کے سینے میں اب تک تازہ ہے امیرِ حمزہ کا

کیا بات ہو گُل کی، گلشن کی، کَیا بات کَلی اور خوشبو کی
جنت ہو فدا جس پر ایسا چہرہ امیرِ حمزہ کا

دنیا روئے آقا کے لیے، آقا روئیں اُن کی خاطر
رب جانے آقا سے کَیا کَیا رشتہ ہے امیرِ حمزہ کا

خوش ہوتے ہیں جانِ عالم جانِ رحمت اُس انساں سے
جو نامِ مبارک ہونٹوں پر رکھتا ہے امیرِ حمزہ کا

اعزاز یہ حاصل ہے اُن کو ہر سال نبی مِلنے آئے
دل جھوم اٹھے تاریخ میں وہ قصہ ہے امیرِ حمزہ کا

اے رحمتو! آؤ آکر تم اب میرے لبوں کے بوسے لو
موسم ہے سُہانا اِن پہ سَجا نغمہ ہے امیرِ حمزہ کا

اے کاش طہارت کی بارش میں غسل یہ آنکھیں کر لیتیں
اے کاش میں دیکھ آتا کیسا کوچہ ہے امیرِ حمزہ کا

کوئی بھی عمل ایسا تو نہ تھا جس سے یوں چمکے مِری قسمت
جو تاجِ شریعت پِیر مِلے، صدقہ ہے امیرِ حمزہ کا

توصیفؔ کے دل کو کر یارب دینِ حق کا وہ جزبہ عطا
سب بولیں یہ تو دیوانہ لگتا ہے امیرِ حمزہ کا

از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
9594346926


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے