Ticker

6/recent/ticker-posts

منقبت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عثمان غنی کی شان میں اردو شاعری

منقبت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عثمان غنی کی شان میں اردو شاعری

بزم فن شاعری! میں کہی گئی، منقبت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ -----

لقمۂ تر مل گیا عثمان ذوالنورین کا
فیض میں نے پا لیا عثمان ذوالنورین کا

پڑھتے پڑھتے ہوگیے قرآں رہ حق میں شہید
بخت ہے کتنا بڑا عثمان ذوالنورین کا

خواب میں دعوت دی افطاری کی آقا نے تو پھر
دہر سے جانا ہوا عثمان ذوالنورین کا

جیتے جی یارب دکھا دے، دل کی ہے یہ آرزو
پر ضیا وہ مقبرہ عثمان ذوالنورین کا

ارفع و اعلیٰ ہیں بےشک بعد صدیق و عمر
کرو فر میں نے پڑھا عثمان ذوالنورین کا

جو ملاتا ہے عمر سے اور یار غار سے
ہے وہی تو راستہ عثمان ذوالنورین کا

آئے گی خوشبو حیا کی ان کی ہر اِک سانس سے
بچوں کو صدقہ کھلا عثمان ذوالنورین کا

ذات پاک سرور کونین سے مل جاتا ہے
خوبصورت سلسلہ عثمان ذوالنورین کا

آپ کی زوجہ بنیں آقا کی دو لخت جگر
"یوں سمجھیے مرتبہ عثمان ذوالنورین کا"

ہر قدم پر خرچ دین احمد مختار پر
مال و زر نازاں! ہوا عثمان ذوالنورین کا

نتیجۂ فکر :
صدام حسین نازاؔں ، پورنوی


منقبت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عثمان غنی کی شان میں اردو شاعری


منقبت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عثمان غنی کی شان میں اردو شاعری
منقبت
راہِ خدا میں مال وزر لٹوا دیا عثمان نے
جودو سخا کیا چیز ہے سمجھا دیا عثمان نے

ہوئے غنی کیسے فدا پوچھا کسی نے جو کبھی
محو ِتلاوت تھے غنی بتلا دیا قرآن نے

دولت بھلا کیا چیز ہے شئے ہے بہت یہ بعد کی
عشق نبی میں سر تلک کٹوا دیا عثمان نے

اسلام پر عثمان کے احسان ہی احسان ہیں
اسلام کی خاطر نہیں کیا کچھ کیا عثمان نے

مظلوم تو یوں لاکھ ہیں عثمان سا نہیں
پیاسے رہے چالیس دن اف نہ کہا عثمان نے

مومن کے دل کا چین ہے عثمان ذو النورین ہے
عثمان کو اونچا کر دیا عثماں غنی کی شان نے

وہ جامع القرآن ہیں عثمان بس عثمان ہے
لکھوا کے قرآں دنیا میں پھیلا دیا عثمان نے

نوری بھی کرتے ہیں حیا ارشد غنی عثمان سے
کتنا بلند عثمان کو فرما دیا رحمان نے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے