Ticker

6/recent/ticker-posts

امام محمد باقر کی شان میں اشعار شاعری منقبت مدح امام باقر علیہ السلام

امام محمد باقر کی شان میں اشعار شاعری منقبت مدح امام باقر علیہ السلام

نام : محمد بن علی
القاب : باقر، شاکر، ہادی
شیعوں کے پانچویں امام

امام محمد باقر

یوں الگ ہے قد و قامت میں پیام ِ باقر
مخزن ِ نطق ِ الٰہی ہے کلام ِ باقر

رشک کرتا ہے لغت خانۂ اربابِ سخن
زینتِ لوح و قلم دیکھ کے نام ِ باقر

روشنی ان کی ہے الحمد سے والناس تلک
جن چراغوں سے مزیّن ہیں خیام ِ باقر

شمس و مہتاب و کواکب بھی اطاعت میں ملے
میں نے تنہائی میں سوچا جو خرام ِ باقر

اتنی راسخ ہے کہاں عقل گہ ِ نوع ِ بشر
صرف عالین پہ کھلتا ہے مقام ِ باقر

حق پرستی کا صلہ یوں بھی ملا کرتا ہے
میثم و حر کا مقدر ہے سلام ِ باقر

بندگی ایسے قرینوں سے بھی ہو سکتی ہے
لیلۃ القدر ہے اعجازِ قیام ِ باقر

فتح آگیں ہے رجز علم کے میدانوں میں
حامل ِ سیف ِ الٰہی ہے نیام ِ باقر

پرورش گاہِ تقدس کا تعارف تو سنو
مصحفِ صدق ہوا ماہ ِ تمام ِ باقر

یا علی بول کے عباس جلائے گا چراغ
قبر میں جائے گا جس وقت غلام ِ باقر

حیدر عباس


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے