Ticker

6/recent/ticker-posts

منقبت سیّد سالار مسعود غازی Manqabat Sayed Salar Masood Gazi

منقبت حضرت سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمہ بہرائچ شریف

یادِ سید سالار
منقبت حضرت سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمہ بہرائچ شریف

منقبت حضرت سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمہ بہرائچ شریف یوپی انڈیا
عرس پاک 14 رجب المرجب

جہادِ حق کے علمدار سیدِ سالار
یدِ حسین کی تلوار سیدِ سالار


تمہارے فیض نے دل کی زمین کو سینچا
شعور کر دیا بیدار سیدِ سالار


فضاے ہند میں لائے اذان کا نغمہ
ضیاے روزہ و إِفطار سیدِ سالار

صنم کدوں کو بناڈالا ذکرِ رب کا چمن
بہارِ مسجد و مینار سید سالار


زمین ہند ، ترے آنے سے ہوئ مسعود
ہے ذرے ذرے کو اقرار سید سالار


نہ کیوں ہو مرکزِ انوار ، شہرِ بہرائچ
کہ اس میں ہے ترا دربار سید سالار


تری حیات ہے اسلامی عظمتوں کا فروغ
عظیم ہے ترا کردار سید سالار


بنی معلمِ دستورِ حق تری ہستی
وقارِ دیں کے اے معمار سید سالار


خمیدہ سر ہیں ترے آگے کفر کی لہریں
دفاع حق کی اے دیوار سید سالار


تری شہادت عظمیٰ پہ بے شمار سلام
فداے احمدِ مختار سید سالار


ترے اصول ہیں جب تک نگاہ میں غازی
نہ ہوگی حق کی کبھی ہار سید سالار


دلوں پہ آج بھی سکہ تمہارا چلتا ہے
تمہی ہو وقت کے سردار سید سالار


ترے چراغوں کی زد میں ہے ظلمت باطل
ہے جاری نور کی یَلغار سید سالار


یزیدیوں کی جفائیں ہیں طالبِ بیعت
لبِ وفا پہ ہے انکار سید سالار


تری پناہ میں ہے کاروانِ اہلِ حق
تو کیا بگاڑیں گے اغیار سید سالار


تمہاری راہ میں آئے جو مشکلوں کے پہاڑ
کیا ہر ایک کو مسمار ، سید سالار


تری خودی سےحرارت ہے نبضِ ملت میں
بلند جس سے ہیں افکار ، سید سالار


تمہارا دستِ کرم مظہرِ ید عیسیٰ
مٹا ہے جس سے ہر آزار سید سالار


ترے مریضوں کوحاجت نہیں دواؤں کی
نظر ہے شافئِ بیمار ، سید سالار


کَڑکنے والی ہے باطل پہ پھر تری بجلی
بتا رہے ہیں یہ آثار سید سالار


یہ موج کفر ہمیں کیا بھلا ڈبوئے گی
ترے کرم کی ہے پتوار سید سالار


تری حیات کا رستہ ہے پُر بہار اتنا
قدم قدم پہ ہے گلزار ، سید سالار


ملی ہے تجھ سے فریدی کی فکر کو خوشبو
مہک اٹھے گُلِ اشعار سید سالار

از فریدی، صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی، نوری مسجد مسقط عمان
0096899633908

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے