اسلامی شاعری غزلیں Islamic Shayari Urdu Ghazal
Islamic Shayari In Urdu Text
غزل
عزا کے ساتھ لحد میں نماز لے آیا
قضاء کے بعد میں عمرِ دراز لے آیا
مجھے بہشت میں جانے سے کون روکے گا
میں ایک دو نہیں چودہ جواز لے آیا
مجھے علیؑ کے قصیدے کی دھن بنانی تھی
گلا نجف سے تو مشہد سے ساز لے آیا
میں چاہتا تھا کہ گھر میں خدا کی رحمت ہو
میں خاکِ پائے غرورِ حجاز لے آیا
عیاں ہے جس سے "سگ ِ کوئے شیر ِ یزدانم"
میں لعلؓ سائیں کے در سے وہ راز لے آیا
صف ِ عزا پہ خود آیا تھا فاطمہؑ کا پسرؑ
قلم مرے لیے "بندہ نواز" لے آیا
دیے جلانے کو آئے ہیں انبیاؑء ہیں عباس
میں بانٹنے کو علم پر نیاز لے آیا
حیدر عباس
Islamic Poetry In Urdu 4 Lines
الہٰیات پہ کرتا ہے گفتگو مختارؑ
بنا ہوا ہے شریعت کی آبرو مختارؑ
علم کو تھام کے پہنچا رہا ہے برسوں سے
حسینیت کے تقدس کو چار سو مختارؑ
حیدر عباس
اسلامی غزلیں اسلامی شاعری
غزل
جنت کی آرزو ہے تو ایسا کیا کرو
بعد از درود کھل کے تبرا کیا کرو
سب کامرانیوں پہ تسلط کے واسطے
تسبیح ِ فاطمہؑ کا وظیفہ کیا کرو
وہ جو لوائے حمد کا تنہا سفیر ہے
گھر پر بلند اس کا پھریرا کیا کرو
بوذرؓ مزاج بن کے ببانگِ دہل سدا
پیغامِ "ذوالعشیر" کا چرچا کیا کرو
نسخہ ہے یہ تمام مریضوں کے وسطے
خاکِ در ِ حسینؑ کو سرمہ کیا کرو
گر چاہتے ہو ساری نمازیں قبول ہوں
کرب و بلا کی خاک پہ سجدہ کیا کرو
پڑھنے ہوں گر فضائلِ مقصودِ کائنات
قرآن سے تلاوتِ طہٰ کیا کرو
پہلے حسنؑ امام پہ بھیجا کرو سلام
پھر شام کے لعین کو رسوا کیا کرو
کہتے ہیں روز گنبدِ خضریٰ سے مصطفٰیؐ
تم فاطمہؑ کی قبر پہ سایہ کیا کرو
عباس رائیگاں نہ رہیں گی مسافتیں
سجدوں میں اربعیں کی تمنا کیا کرو
حیدر عباس
0 تبصرے