Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف اردو : عشقِ رسول شرط ہے اسلام کے لیے | عشقِ رسول نعت شریف

نعت شریف اردو : عشقِ رسول شرط ہے اسلام کے لیے | عشقِ رسول نعت شریف

عشقِ رسولﷺ شرط ہے اسلام کے لیے

(اعترافِ عجز و قصور)
ق
قابل زبان چاہئیے اِس نام کے لیے
لرزہ قلم پہ طاری ہے اِس کام کے لیے

نعتِ نبی میں لکھوں کہاں میری یہ مجال
اخلاص اس میں چاہئے ہر گام کے لیے

ق

آدابِ نعت گوئی کی لازم ہے معرفت
فعلن فعول ہیچ ہیں اس کام کے لیے

محفوظ رکھے ہم کو خدا خود نمائی سے
شہرت کا ہے وسیلہ یہ گمنام کے لیے

ق

لازم ہے مستند ہوں مضامین نعت کے
تحقیق ہو حدیث کی احکام کے لیے

باطل روایتوں پہ نہ ہو نعت کا مدار
لازم ہے احتیاط یہ خدام کے لیے


سردارِ انبیاء کی ہوتوصیف اِس طرح
تنقیص اک نبی کی نہ ہو نام کے لیے


شرکت نہ ہو نبی کی خدائی صفات میں
کافی ہے ورنہ یہ برے انجام کے لیے


دعویٰ نبی کے عشق کا آساں تو ہے مگر
لازم ہے ان کی پیروی اتمام کے لیے

اک اک ادا نبی کی ہو اپنی حیات میں
نسخہ یہی ہے دائمی آرام کے لیے


قول و عمل ہو اپنا جو محبوب کے خلاف
عشقِ نبی سمجھ لو! ہے بس نام کے لیے


دل سے پڑھیں درود محبت کے ساتھ ہم
ہو صبح کا یہ ورد ، یہی شام کے لیے


توحید کی مے پی کے فدا ان پہ ہو رفیق
" عشقِ رسول شرط ہے اسلام کے لیے"

رفیق احمد رفیق مارولی

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے