Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف اردو | نعتیں، لکھی ہوئی نعت | Urdu Naat Sharif

نعت شریف اردو | نعتیں، لکھی ہوئی نعت | Urdu Naat Sharif

میلاد النبی نعت پاک ﷺ

زمیں منوّر فضا معطّر، نبی برحق جو آ رہے ہیں
صدا لگائیں ملائکہ بھی، حضور تشریف لارہے ہیں

پڑھیں خوشی سے درود قدسی، ضیا لٹائیں نجوم اپنی
صبا سناتی پھرے ہے مژدہ تمام گل مسکرا رہے ہیں

صدا فضا میں طیور کی ہے، کہیں کہ آمد حضور کی ہے
ہوا چلے ہے مہک مہک کر، خوشی شجر بھی منا رہےہیں

قمر خوشی میں مگن ہوا ہے یہ شمس اعلان کر رہا ہے
فلک نشینو خوشی مناؤ کہ شاہ لولاک آ رہے ہیں

کہیں سبھی ہےکرم خدا کا حضور تو نور ہیں سراپا
سلامتی ہو، سلامتی ہو، جہاں کے سردار آ رہے ہیں

صنم گدوں میں خموشیاں ہیں بجھے ہیں آتش کدے بھی سارے
بڑا غضب ہےکہیں سبھی بت کہ بت شکن آج آرہے ہیں

حضور محسن جہاں کےانور حضور رحمت بھی ہیں سراسر
سعادتوں کےچمن اُنھی کے سبب یہاں لہلہا رہے ہیں

ریاض انور بلڈانوی

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے