Ticker

6/recent/ticker-posts

محفلِ نعت بہت خاص ہوا کرتی ہے : نعت شریف اردو شاعری - نیلم بھٹی

محفلِ نعت بہت خاص ہوا کرتی ہے : Naat Sharif Urdu Shayari Neelam Bhatti

نعت
محفلِ نعت بہت خاص ہوا کرتی ہے
سبز گنبد کی صدا پاس ہوا کرتی ہے

سارے بیٹھے ہیں شفاعت کے طلب گار یہاں
ان کو یثرب کی فضا راس ہوا کرتی ہے

کاش محبوبِ خدا پاس بلا لیں ہم کو
نعت خوانوں کی یہی آس ہوا کرتی ہے

محفلِ نعت فقط شعر کی محفل تو نہیں
اُنﷺ کے آ جانے کا احساس ہوا کرتی ہے

حرف لوٹیں گے دعا بن کے سبھی کے نیلمؔ
نعت مقبول سا قرطاس ہوا کرتی ہے

نیلم بھٹی
مشی گن، امریکہ

Naat Sharif Urdu Shayari Written By Neelam Bhatti

نعت
گر لیا نام اُن ﷺ کا ہوئی روشنی
میرے دامن میں خود آ گری روشنی

معجزہ ہے نبی ﷺکے حسیں نام کا
آج افلاک پر بڑھ گئی روشنی

پھر مدینے کا رستہ نگاہوں میں ہے
میری آنکھوں میں پھر سے ہوئی روشنی

اک نظر چاند نے اُن ﷺ کو دیکھا اگر
اس کے چہرے پہ آ کرتھمی روشنی

پھیلتی جارہی ہے خیالات میں
کالی کملی سے اتری ہوئی روشنی

سبز گنبد سے جس کا رہا واسطہ
اس کے گھر میں مسلسل رہی روشنی

نعت لکھی ہے نیلمؔ نے اُن ﷺ کے لئے
حرف روشن ہوئے، کھِل گئی روشنی

نیلم بھٹی
مشی گن، امریکہ

Naat Sharif Urdu Shayari Neelam Bhatti

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے