Ticker

6/recent/ticker-posts

ذرا مشکل ہے، ناممکن نہیں ہے : نعت شریف اردو - نیئر صدیقی

ذرا مشکل ہے، ناممکن نہیں ہے : نعت شریف اردو - نیئر صدیقی


naat-sharif-urdu-by-nayyar-siddiqui

New Naat Sharif In Urdu

نعت تازہ

ذرا مشکل ہے، ناممکن نہیں ہے
مدینے جاؤں گا، دل سے یقیں ہے

یہ بحرِ ہجر، فرقت اور اداسی
بڑا مضطر میرا قلب ِ حزیں ہے

میرا دل بھی ہے گنبد سبز یارو!
وہی تو ذات اِس دل میں مکیں ہے

سخن سازی ہے ان کے دم سے ورنہ
نہ میری بحر نہ اپنی زمیں ہے

عطا کی نظر بس یہ دیکھتی ہے
کہ پیشِ یار، خم کس کی جبیں ہے

صدا آتی ہے طیبہ کی فضا سے
قرارِ روحِ عاشق بس یہیں ہے

وہی مومن مکمل برملا ہے
رکھا جس نے انہیں جاں سے قریں ہے

ہوئے جس سے منور دونوں عالَم
کلاہِ خالقِ حق کا نگیں ہے

نہیں ان سا، نہ تھا اور نہ ہی ہوگا
کہ جن کے زیرِ پا عرشِ بریں ہے

ہے ان کی نعت یہ قرآن سارا
انہی کا نقش پا ہی عین دیں ہے

وہی ہیں فخر آدم تا ابد بس
دکھاؤ تو اگر اُن سا کہیں ہے

شفاعت کے بہانے بانٹنے کو
انہی کی دین یہ دِینِ متیں ہے

ہے اوجِ فلک پہ کردار اُن کا
یہاں بے بس ہوا ہر نکتہ چیں ہے

مدینے سے نکل کر یوں لگا ہے
کہ ماہی آب سے باہر کہیں ہے

میں کہنے کو مدینہ چھوڑ آیا
دلِ نیئر مگر اب بھی وہیں ہے

نیئر صدیقی
(جمعتہ المبارک ۲۰ مئی ۲۰۲۲ء )

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے