Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف | نعت رسول پاک اردو میں : قسیم سہسرامی

نعت شریف | نعت رسول پاک اردو میں : قسیم سہسرامی


حضور پاک کی عظمت نہ پو چھو سر ا پا مظہرِ نو رِ خدا ہے



🌺 🌺 نعت شریف 🌺 🌺
یہ قرآں کے سپاروں میں پڑھا ہے
نبی کا جو ہے اس کا ہی خدا ہے

یہی سار ے بز ر گوں کا ہے کہنا
کہ کب اللہ سے احمد جدا ہے

ستاروں میں,قمر میں, آب و گل میں
نبی کا حسن ہی جلوہ نما ہے

جو دیکھے عکس وہ اپنا ہی دیکھے
نبی کا چہر ہ تو اک آئینا ہے

حضور پاک کی عظمت نہ پو چھو
سر ا پا مظہرِ نو رِ خدا ہے

مرے دل میں ہے جو آقا کی الفت
مرے مرقد کا اک روشن دیا ہے

”قسیمِ “ وارثی کو میرے آقا
فقط اک آپ ہی کا آسرا ہے
قسیم سہسرامی

نعتِ مقدسہ

(اس نعت میں منقبت کےبھی اشعارشامل ہیں)

رحمتِ حق نورِ سرور کی یہی تاثیر ہے
جس طرف نظریں اٹھیں تنویر ہی تنویر ہے

لب پہ ہے حمد و تلاوت ہاتھ میں شمشیر ہے
مردِ مومن کی یہی اے دوستو تصویر ہے

راستے میں مشکلوں کا سامنا ہوتا نہیں
دیکھئے ماں کی دعا بھی کتنی پر تاثیر ہے

بولے ابنِ فاطمہ , زینب سے تم رونا نہیں
بس یہی اک آخری خواہش مری ہمشیر ہے

مصطفے' کے نام پر سر کو کٹادیتا ہے جو
زندہء جاوید اس کی دوستو تقدیر ہے

یہ مرے سرکار کی آمد کا صدقہ ”قسیم“
دن ہوا روشن سے روشن رات پر تنویر ہے
🌷🌷 قسیم سہسرامی 🌷🌷

نعت کا رنگ

ہے صبح و شام حسیں اور دن یہ رات کا رنگ
نبئِ پا ک سے روشن ہے کائنات کا رنگ

انہیں کا صدقہ ہے اے یارو میری ذات کارنگ
کرم سے ان کے ہے قائم مری حیات کا رنگ

انہیں کا صدقہ قرآن ہو یا ماہِ مبیں
ہے ان کے دم سے میسر ہمیں نجات کا رنگ


زمین و آسماں اور یہ شجر، حجر یارو !
ہےسب میں پنہاں فقط آپ کی صفات کارنگ

جہاں میں کون سی شئے ہےکوئی بتائے ہمیں
کہ جس پہ چڑھ نہ سکاہو نبی کی ذات کارنگ

درود پڑھنا مرا مشغلہ ہو ا جب سے
نظر نہ آیا کبھی مجھ کو مشکلات کا رنگ

ہے آرزو کہ سرِ حشر جگمگائے ” قسیم “
ترے قلم کی لکھی ایک ایک نعت کا رنگ
قسیم سہسرامی

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے