Ticker

6/recent/ticker-posts

دینِ محمدی پہ جو قربان ہو گۓ نعت رسول اردو | Naat Sharif

نعت رسول مقبول اردو شاعری | اردو کی نعتیہ شاعری

Naat sharif image-Urdu naat

نعتِ پاک اردو میں

دینِ محمدی پہ جو قربان ہو گۓ
وہ ہی جہاں میں صاحبِ ایمان ہوگۓ

بخشش کا سات پشتوں کی سامان ہو گۓ
جو لوگ جگ میں حافظ ِ قرآن ہو گۓ

ان کا نصیب بن گیا دھنوان ہوگۓ
سلطانِ دوجہاں کے جو دربان ہوگۓ

قدرت خدا کی دیکھئے آتے ہی آپ ﷺ کے
جو بت پرست تھے وہ مسلمان ہو گۓ

شیدائیوں کے ان کے مراتب ہوۓ بلند
دشمن تھے جو نبی کے وہ ویران ہوگۓ

جس نے بھی صدق دل سےپکارا حضورکو
پورے اُسی کے قلب کے ارمان ہوگۓ

مدّاحِ مصطفیٰ کی عجب شان ہے فراز
مشہور نعت گوئی سے حسان ہو گۓ

فضلِ خدا ہے نظرِ عنایت سے آپ کی
ہم بھی فراز صاحبِ دیوان ہو گۓ

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

نعت شریف اردو شاعری

نعتِ پاک

سارے جگ کی رہنمائی اور ہے
آپ ﷺ کے در کی گدائی اور ہے

جب سےدل شیدا ہوا ہے آپ ﷺ کا
دل کی محفل جگمگائی اور ہے

سب نبی رب کےقریں ہیں ہاں مگر
آپ ﷺ کی رب تک رسائی اور ہے

دل لبھاتے ہیں یہ تارے پر حضور
آپ ﷺ کی جلوہ نمائی اور ہے

مدحتِ احمد جو کرتی ہے سدا
اس قلم کی روشنائی اور ہے

آپ ﷺکی نظرِ کرم جب سے ہوئی
میری قسمت مسکرائی اور ہے

یوں تو چارہ گرہیں ہر سو اے فراز
پر مدینے کی دوائیء اور ہے

سرفراز حسین فراز مرادآباد

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے