مستند درود شریفدرودِ پاک پر اشعار چھوٹادرودِ پاک
درودِ پاک
٢٠ اپریل ٢٠٢٢ ع بروز دوشنبہ، عیسوی سنہ کے اعتبار سے ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ کی تاریخ ہے
جملہ مسلمانوں سے اپیل ہے کہ اس دن بطور خاص کثرت سے درود وسلام کا اہتمام کریں تاکہ اس کی برکتوں سے ہر وبا وبلا اور رنج وغم دور ہوکر راحتوں کا نیا سویرا نمودار ہو۔
Durood-e-Paak Durood Sharif Urdu
درودِ پاک
کھو کے ان کی یاد میں ہر دَم ہے جو پڑھتا درود
اپنے اُس عاشق کا سُنتے ہیں مِرے آقا درود
آقا نے پوچھا گلوں کے رس میں ہوتی ہے مٹھاس
مکھی بولی آقا کَرتا ہے اِسے میٹھا درود
جب عمل پڑ جائیں گے کم آئیں گے شاہِ اُمم
کام آئے گا تمہیں محشر میں پھر پڑھنا درود
ہے وظیفہ سب ملائک اور سب نبیوں کا بھی
حق تعالیٰ بھی مِرے آقا پہ ہے پڑھتا درود
پڑھتے ہیں جانِ جہاں پر جان و دل سے ہر گھڑی
گلستاں کے سارے گُل ہر ڈالی ہر پَتّا درود
آپ تو انسان ہیں پھر کیوں نہ ہوں گے کامراں
پار ہو جاتا ہے پڑھ کر دریا سے گھوڑا درود
میں نہیں منکر کِسی کا، ہاں مگر دل کو مِرے
سب عمل میں سب سے زیادہ لگتا ہے اچھا درود
جب گزرتے تھے کبھی رستے سے شاہِ بحر وبر
جھوم کر پتھر بھی اُن پر پڑھنے لگتا تھا درود
جِن کا دادا سجدۂ آدم کا منکر ہو گیا
مصطفیٰ صلی علیٰ پر وہ پڑھیں گے کیا درود
دس گنہ مٹ جاتے ہیں، مِل جاتی ہیں دس نیکیاں
اور دس درجے بھی کروا دیتا ہے اونچا درود
اپنے آقا کی لحد پر جا کے بھی کَرتے تھے پیش
پیارے صِدّیق و عمر، عثماں، علی مولا، درود
کعبے کے بدر الدجیٰ پڑھ لو سمجھ جاؤ گے تم
لکھ نہیں سکتا کوئی احمد رضا جیسا درود
جِو درودِ پاک سے ہے دور رسوا ہے وہی
اس کی ہی توصیفؔ ہوتی ہے جو ہے پڑھتا درود
از۔ توصیف رضا رضوی
9594346926
اور پڑھیں 👇
0 تبصرے