Ticker

6/recent/ticker-posts

خوبصورت نعتیہ اشعار | نعت رسول مقبول اردو شاعری | نعت پاک اردو

Naat e Nabi Naat Pak Urdu Shayari Naat Sharif Lyrics In Urdu


نعتِ نبی اردو
شام روشن ہےحقیقت میں سحر روشن ہے
ذکرِ احمد سے مرِے دل کا نگر روشن ہے

نورسےان کےہی نوری ہیں ستاروں کے بدن
ان کے صدقے ہی فلک پر یہ قمر روشن ہے

شیشہۓ دل نے چمک آپ سے پائی آقا
آپ ہی سےمِری آنکھوں کی بصر روشن ہے

جس کو محبوب بنایا ہے خدا نے اپنا
سارے عالم میں وہی ایک بشر روشن ہے

آئیں گے ملنے تِری قبر میں تجھ سے آقا
شمعَ ایماں کی تِر ے دِل میں اگر روشن ہے

آپکے در سِی نہیں ہے کہیں تابش جگ میں
ساری دنیا میں فقط آپ کا در روشن ہے

غوث وخواجہ ہوں یا محبوبِ الٰہی خسرو
ہر طرف ان کے چراغوں کا اثر روشن ہے

ہو ہی جاتی ہے مکمل مِری ہر نعتِ نبی
یہ فراز ان کی محبت سے ہنر روشن ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

Khoobsurat Naat Sharif


نعتِ پاک
گر اسوہٗ آقا پر ہم لوگ بھی آ جائیں
ہر سمت یقیناً پھر اک آن میں چھا جائیں

بگڑی بھی بنا جائیں مشکل بھی مٹا جائیں
چاہیں جو مرے آقا تقدیر جگا جائیں

سمجھیں گےبہت ہم بھی قست کادھنی خودکو
دربارِ محمد کی کچھ خاک جو پا جائیں

حسرت نہ رہے دل میں دنیا کے نظاروں کی
خوابوں میں مرے آقا جلوہ جو دکھا جائیں

اس سمت چلی آئیں رحمت کی گھٹا ئیں سب
جس سمت بھی اۓ لوگوں وہ نورِ خدا جائیں

افضل ہیں وہ اعليٰ ہیں دنیا کے شہیدوں سے
جو دینِ محمدﷺ پر جاں اپنی لٹا جائیں

بھائیں نہ فراز اس کو گلزار زمانے کے
گلزار مدینے کے جس دل میں سما جائیں

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

نعتِ پاک اردو میں لکھی ہوئی


نعتِ پاک
نبی کے عشق سے دل جگمگانا اچھا لگتا ہے
ہمیں میلاد یوں ان کا منانا اچھا لگتا ہے

زمانے کی برائی سے بچا کر اپنے دامن کو
انھیں کی یاد میں دل کو لگانا اچھا لگتا ہے

جو شیدائی ہیں آقاکے یہی کہتے ہیں وہ اکثر
ہمیں نعتِ نبی سننا سنانا اچھا لگتا ہے

خدا کو وہ غلامانِ محمدﷺ خوب بھاتے ہیں
گناہوں سے جنھیں دامن بچانا اچھا لگتا ہے

خدا بھی انسے راضی ہے نبی کو پیار ہے انسے
نمازوں میں جنھیں سرکوجھکانا اچھا لگتا ہے

زمانے میں وہی ہوتے ہیں اعليٰ مرتبہ لوگو
جنھیں ذکرِ نبی کر نا کرانا اچھا لگتا ہے

جو دیوانے ہیں آقا کے فراز ان کو ہمیشہ ہی
نبی پر جان و دل ا پنا لٹانا اچھا لگتا ہے

حقیقت میں جو مومن ہیں فرازانکو یقیناً ہی
کلامِ پاک کا پڑھنا پڑھانا اچھا لگتا ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

نعتِ رسول اردو میں لکھی ہوئی


نعتِ پاک
مصطفے کا خیال ہے دل میں
یوں خوشی بے مثال ہے دل میں

نور سے کیوں نہ ہو منور دل
آمنہ کا ہلال ہے دل میں

آقا طیبہ میں کب بلا ئیں گے
بس یہی اِک سوال ہے دل میں

عشقِ احمد کی دیکھۓ بر کت
روشنی با کمال ہے دل میں

سنتیں ترک جو ہوئیں آقا
اب بھی ان کا ملال ہے دل میں

اورکچھ بھی نہیں فقط اس کے
آپ ہی کا جمال ہے دل میں

یا نبی آپ کے سوا اب تو
بسنا کوئی محال ہے دل میں

سینہ روشن فراز ہے ایسے
جیسے تاروں کا جال ہے دل میں

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ

naat-sharif-urdu-shayari-naat-e-rasool-nabi-ki-naat

نبی کی نعت شریف اردو میں


نعتِ پاک

کیوں نہ ہر شۓ پہ ہو دنیا میں حکومت ان کی
رب نے جب دنیا بنائی ہے بدولت ان کی

صِدق دل سے جو کیا کرتے ہیں مدحت ان کی
حشر میں پائیں گے بس وہ ہی شفاعت ان کی

جنّ و انسان شجر اور حجر ہی کیا ہیں
چاند سورج بھی تو کرتے ہیں اطاعت ان کی

ان کے شیدائی پڑھا کرتے ہیں قرآں جس دم
حرف ِ قرآں میں نظر آتی ہے صورت ان کی

میں کہاں اور کہاں نعتِ نبی کی جرآت
مجھ سے عاصی پہ ہے ہر وقت عنایت ان کی

ان کی یادوں سے سدا دل کو سجاۓ رکھۓ
کام آۓ گی قیامت میں محبّت ان کی

ہم غلامانِ محمدﷺ ہیں یقیں ہے ہم کو
بخشواۓ گی ہمیں حشر میں رحمت ان کی

گرمیۓ حشر کا کیوں خوف ہو ہم کو اے فراز
ہم بھی انکےہیں یہ کوثر بھی یہ جنّت ان کی

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے