Ticker

6/recent/ticker-posts

بیتے ہوئے لمحوں کی ہر رات مدینے کی، نعت شریف اردو شاعری Naat

نعت رسول مقبول اردو شاعری

Naat Sharif Urdu shayari naate Nabi likhi hui Naat

Naat Sharif Urdu shayari Naate Nabi Likhi Hui Naats

خوبصورت نعتیہ اشعار

نعت
بیتے ہوئے لمحوں کی ہر رات مدینے کی
ہر روز رلاتی ہے یہ با ت مدینے کی

آنگن میں جو مسجد کے کرتے ہیں دعا رب سے
ملتی ہے سدا ان کو خیرات مدینے کی

ہر آن برستے ہیں رحمت کے وہاں بادل
دیکھیں ہے نگاہوں سے برسات مدینے کی

اسکومیں سمجھتی ہوں قسمت کا دھنی جگ میں
پائی ہے یہاں جس نے سوغات مدینے کی

اس ذرہ -ۓ - خاکی کا رتبہ ہی نرالا ہے
حاصل ہوئی جس کو بھی خدمات مدینے کی

عالم تھا اداسی کا مہرو مرے اس دل میں
جب تک نہ ملی مجھکو خیرات مدینے کی

مہرالنّساء بیگم۔مہرو۔بیجاپور۔کرناٹک۔الہند

8618994689

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے