Ticker

6/recent/ticker-posts

نعتِ پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم : زندگی اپنی یوں خوشنما کیجیے

نعتِ پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم  : زندگی اپنی یوں خوشنما کیجیے

زندگی اپنی یوں خوشنما کیجیے
ذکرِ احمد ہمیشہ کیا کیجئے

درس ہم کو ملا یہد نبی پاک سے
دشمنوں کے بھی حق میں دعا کیجئے

کامیابی کی کنجی اگر چاہیے
سرورِ دین سے رابطہ کیجئے

وہ شفاعت کریں گے یقیناً مگر
آپ پابندِ سنّت رہا کیجیے

لذت ذکر کا پھر مزا آئے گا
پہلے دل کو بلالی بنا لیجیے

ہر بلا سر سے ٹلتی رہیے گی سدا
ثانی صدقہ خوشی سے دیا کیجئے
نورالدین ثانی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے